?️
سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کی امداد کی معطلی سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے سے قاصر ہے۔
یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ بریل نے اسپین کے شہر گراناڈا میں یورپی سیاسی برادری کے اجلاس میں صحافیوں کے ایک اجتماع میں کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ یورپی یونین یوکرین کو دی جانے والی امداد کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن وہ اس سلسلہ میں امریکہ کے خلا کو پر کرنے اور اس کی جگہ لینے کے قابل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یوکرین کی جنگ سے یورپی یونین کو خطرہ ہو سکتا ہے ؟
ریانووستی خبر رساں ایجنسی نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ برل نے کہا کہ یورپی یونین یقینی طور پر امریکہ کی جگہ نہیں لے سکتی اس لی کہ یورپ پہلے ہی یوکرین کے لی اپنی امداد میں اضافہ کر رہا ہے اور 50 بلین یورو مالی امداد اور 20 بلین یورو فوجی امداد میں مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاہم، یورپی یونین کی امداد کے باوجود، کیف کو امریکی امداد کی ضرورت ہے اور یورپی یونین اب بھی اس امداد کی بحالی کی امید کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ریپبلکنز کی جانب سے یوکرین کے لیے مختص فنڈز کو وفاقی بجٹ کے بل میں شامل کرنے سے انکار کے بعد، ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف لڑنے کے لیے یوکرین کو دی جانے والی امریکی امداد روکنے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: یورپی یونین کی یوکرین کو ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 1 بلین یورو کی امداد
اس حوالے سے بدھ کو امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ یوکرینی اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کانگریس سے وفاقی حکومت کو رقم نہ پہنچائی گئی تو کیف حکومت کے پاس اگلے مہینے کے اخراجات ختم ہو جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو فلسطینی ریاست کے قیام سے روکنے کا کوئی حق نہیں: اطالوی وزیر اعظم
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں:اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر
کئی دہائیوں سے جیل جان بولٹن کی منتظر
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن،
اکتوبر
عراقی صدر کا فلسطین کے بارے میں اہم بیان
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے اس ملک میں تعینات فلسطینی سفیر
جولائی
غزہ کی جنگ اسرائیل کی عبرتناک شکست کے ساتھ ختم
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیل کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ گیورا ایلینڈ نے
جنوری
ٹیکساس فائرنگ کے واقعے میں پولیس کی غفلت
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: 18 سالہ بندوق بردار سے نمٹنے کے لیے کوئی مسلح
مئی
معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور کورونا کے باعث انتقال کرگئے
?️ 23 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا میں مبتلا معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور طبّی
اپریل
ماحولیاتی تبدیلی کا سہرا وزیر اعظم کے سرہے: وزیر خارجہ
?️ 15 اگست 2021ملتان (سچ خبریں) وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
اگست
پیوٹن کا دورہ تہران، روس کو تنہا کرنے میں مغرب کی ناکامی
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ
جولائی