یوائےای حکام کی پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ بد سلوکی

پاکستانی

🗓️

سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ (یو این ایچ سی آر) نے پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ ظالمانہ سلوک کرنے پر متحدہ عرب امارات کے عہدے داروں کی مذمت کی ہے۔
روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے اکتوبر 2020 کے بعدسے قریب 10 پاکستانیوں کو بغیر کسی وضاحت کے اپنے ملک سےبے دخل کردیا ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ تارکین وطن کے خلاف اماراتی اقدامات کی ایک وجہ مذہب کا معاملہ ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہاکہ ملک بدر کیے جانے والے ہر 10 افراد متحدہ عرب امارات میں رہنے والے تھے جن میں سے بیشتر 40 سال سے زیادہ عرصے سے اس ملک کی متعدد کمپنیوں میں مینیجرز ، سیلز عملہ ، چھوٹی کمپنیوں کے سی ای او ، کارکنوں اور ڈرائیوروں کی حیثیت سے کام کررہے تھے تھےیہاں تک کہ کچھ اسی ملک میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نےملک بدر کیے جانے والے کسی بھی فرد کے خلاف کوئی الزام عائد نہیں کیا یہاں تک کہ انھیں اپنے دفاع کا بھی موقع نہیں دیا، انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے زور دے کر کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اماراتی حکام نے مذہب کی بنیاد پر تارکین وطن افراد کو نشانہ بنایا ہے جبکہ علاقائی تناؤ میں اضافے کے دوران متحدہ عرب امارات کے حکام نے لبنان ، عراق ، افغانستان اورپاکستان سے آنے والے متعدد تارکین وطن افراد کے ساتھ آمرانہ انداز میں سلوک کیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اس سے قبل سیکڑوں لبنانیوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے ملک بدر کیا ہے جو سالوں سےاس ملک میں مقیم تھے۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام میں تیزی

🗓️ 13 فروری 2021سچ خبریں:نئے سال کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے

اٹلی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری

🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:  اگرچہ رومی حکومت نے اس سال کے شروع میں اعلان

صیہونی حکومت کو قتل کرنے کی دھمکی پر سنوار کا جواب

🗓️ 7 مئی 2022غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ

نیوزی کو بھی شکست، وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

🗓️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) قومی ٹیم نے بھارت کے بعد نیوزی

قطر کے وزیر خارجہ نے عمران خان سے ملاقات کی

🗓️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے قطر کے نائب وزیراعظم اور

کورونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت کے سامنے اہم تجاویز

🗓️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے خدشہ ظاہر

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے ارکان پارلیمنٹ کے سوالات کے خود بھی جواب دئیے

🗓️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سکیورٹی کا اہم اجلاس منگل

امریکہ یمن میں کیا کرنے جا رہا ہے ؟

🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں:یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے