?️
سچ خبریں:باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن کے سقطری ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے لیے ایک جاسوسی مرکز قائم کیا ہے۔
وکاله الصحافه الیمنیه ویب سائٹ نے یمن کے مقبوضہ ہوائی اڈے سقطری پر اسرائیلی جاسوس اور انٹیلی جنس مرکز کے قیام کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ الہلال امارات کمپنی نے صیہونی حکومت کے ساتھ جزیرہ سقطری کے مرکز حدیبو کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائیہ کے لیے جاسوسی اور خفیہ مرکز بنانے کا معاہدہ کیا ہے ،سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال کے وسط میں صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کے عام ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوجی موجودگی کے لیے سقطری کے دروازے کھلے عام کھولے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے سے پہلے ہی متحدہ عرب امارات جس نے جنوبی یمن عبوری کونسل کے عناصر کے ذریعے صوبہ لحج ، صوبہ ضالع کے جنوب میں ، صوبہ شبوہ کے مغرب میں ، صوبہ حضرموت کے جنوب میں اور صوبہ عدن کے جنوب مغرب میں قبضہ کر رکھا ہے ،نے یمن کے جزیرے (بحیرہ مکران کے مغرب) پر صیہونیوں کے قدم جمادیے تھےاورانھیں یہاں فوجی اڈہ بنانے کی اجازت دی تھی۔
واضح رہے کہ امارات نے جنوبی یمن کے جزیرے سقطری کو بھی صہیونی حکومت کے حوالے کیا تاکہ صیہونی دشمن کو موقع ملے کہ وہ اس اسٹریٹجک خطے میں اپنی خطرناک نقل و حرکت بڑھا سکے،یادرہے کہ چند ماہ قبل متحدہ عرب امارات کئی جہازوں کے ذریعہ اسرائیلی فوجی سازوسامان سقطری کی بندرگاہ پر لایا اور سخت سکورٹی کے تحت کارگو اتارا گیا۔


مشہور خبریں۔
ملک کیخلاف سازش کبھی معاف نہیں کی جائے گی۔ گورنر پنجاب
?️ 18 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک
اکتوبر
یوکرین جنگ کو کون طول دے رہا ہے؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن
اگست
ٹرمپ کا مشرقِ وسطیٰ کا دورہ: پرتشہیر مگر بے اثر
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: چین کی سرکاری میڈیا ویب سائٹ "دی پیپر” نے امریکی صدر
مئی
وفاقی حکومت کا 36 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کرنے کا فیصلہ
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف کی شرائط کو
جون
اسلامو فوبیا میں استعمار کی طویل تاریخ کے آثار
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ اسلامو فوبیا کی کوئی مستقل تفہیم یا تعریف نہیں ہے،تاہم
دسمبر
سیاسی، فوجی اور معاشی دباؤ کے ذریعے مزاحمت کو غیرمسلح کرنے کی کوشش
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکہ، خطے کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر، لبنان میں
جولائی
یوکرین روس کے خلاف امریکی پراکسی فورس ہے: تجربہ کار CIA ایجنٹ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے
جون
حریم شاہ کا اپنے متعلق غیرمصدقہ خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار
?️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم
جولائی