?️
سچ خبریں: یمن کی وزارت صحت نے آج ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے حملوں میں 15,483 یمنی شہری شہید اور 31,598 زخمی ہوئے ہیں اور متاثرین میں 25 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 162 مراکز صحت مکمل طور پر تباہ اور 373 مراکز جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
مذکورہ رپورٹ کے تسلسل میں جارح اتحاد کی براہ راست بمباری کے دوران طبی عملے کے 66 افراد شہید اور 79 ایمبولینسیں تباہ ہوئیں۔ اتحاد طبی عملے اور پبلک سیکٹر کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے مسلسل انکار کر رہا ہے۔
اس محاصرے سے غذائی قلت میں اضافہ ہوا ہے اور پانچ سال سے کم عمر کے 632,000 بچے اور 1.5 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین غذائی قلت کا شکار ہیں۔ یمن کے آٹھ سال کے مسلسل محاصرے کے دوران 40,320 حاملہ خواتین اور 103,680 بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
سعودی اتحاد کی جانب سے ناکہ بندی اور ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے پیدائشی بے ضابطگیوں میں 12 ہزار کیسز اور اسقاط حمل کے 350 ہزار کیسزا کا ضافہ ہوا ہے ۔
یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ محاصرے کے نتیجے میں حملوں سے پہلے کے مقابلے میں قبل از وقت بچوں کی پیدائش میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے اور سال بھر میں یہ تعداد 22,599 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف رسولیوں میں مبتلا افراد کی تعداد میں 2015 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 2021 میں 14,204 کیسز تک پہنچ گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا
نومبر
شمالی غزہ میں فلسطینیوں اور جارحیت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: جبالیا کیمپ پر صیہونی فوج کے حملوں میں شدت آنے
دسمبر
وائٹ ہاؤس ٹرمپ کے خلاف کیا کر رہا ہے؟ پیوٹن کی زبانی
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے سابق امریکی صدر کی حمایت کرتے
مارچ
پاکستان مظلوم فلسطینی بھائیوں سے ہر سطح پر تعاون کیلئے تیار ہے، وزیر اعظم
?️ 14 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیرتﷺ میوزیم کا
اپریل
صدرمملکت نے پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سراہا
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی کی ترقی
مئی
پورے فلسطین میں استقامت کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:10 مئی 2021 کو فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کی
مئی
2 ملین یمنیوں کے لئے ایک نئی آفت
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:یمن میں ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ وہ
جولائی
کرپشن کے الزام میں 140 سے زیادہ سعودی حکام گرفتار
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں نام نہاد سعودی کرپشن کنٹرول اینڈ کامبیٹنگ آرگنائزیشن
جنوری