?️
سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تنظیم کے سیاسی دفتر کے رکن نے اعلان کیا کہ ہم نے مقبوضہ علاقوں کی طرف بہت سے میزائل اور ڈرون داغے ہیں لیکن امریکہ اور اسرائیل یمن سے میزائل داغنے کو چھپا رہے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق یمنی انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے اعلان کیا کہ ہم نے مقبوضہ علاقوں کی جانب کئی میزائل اور ڈرون فائر کیے، امریکیوں اور اسرائیلیوں نے ایک میزائل کو روکنے کا اعتراف کیا، لیکن باقی میزائل کہاں ہیں؟ جنہیں وہ چھپا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی عوام طوفان القدس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
دوسری جانب بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ نے ڈدیمونا کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے مقبوضہ علاقوں میں بعض اہداف کو نشانہ بنانے کا باضابطہ اعلان کیا اور اس طرح یمن کی انصار اللہ نے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی
سریع نے تاکید کی کہ غزہ کی پٹی پر امریکہ اور اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف ہمیں خدا پر بھروسہ کرکے اور مظلوم نیز وطن عزیز فلسطینی قوم کی مدد کرتے ہوئے اپنا فرض ادا کرنا چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مقبوضہ علاقوں میں دشمن کے مختلف اہداف پر بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون فائر کئے،ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ آپریشن فلسطین میں ہمارے مظلوم بھائیوں کی مدد کے لیے تیسرا آپریشن تھا۔
مزید پڑھیں: یمن کے ساحل پر امریکی جنگی جہاز پر حملہ
سریع نے کہا کہ جب تک اسرائیل کے حملے بند نہیں ہوتے ہم میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھیں گے، مسئلہ فلسطین کے خلاف یمنی قوم کا موقف واضح اور اصولی ہے،فلسطینی قوم کو اپنے دفاع اور اپنے تمام حقوق پورے حاصل کرنے کا پورا حق ہے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی:ایلان مسک
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک اور امریکہ کے منتخب
نومبر
اگر صورتحال برقرار رہی تو مطلب ہوگا عدالتیں عوام کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا
مئی
کورونا: مزید 131 افراد کا انتقال، 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
مئی
یمنی قوم کو درپیش ہر مشکل کا سبب امریکہ ہے:الحوثی
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک ممبر نے کہا کہ سعودی
فروری
اسرائیل نے ایرانی دھماکے میں ملوث ہونے سے انکار کیا
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے ان ممالک کے نام نہیں بتائے جن
جنوری
چین کہاں کہاں امریکہ کے لیے خطرہ ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سابق امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ کیوبا میں چینی فوجی اڈوں
جولائی
سینیٹ انتخابات آئیں اور قانون کے مطابق ہوں گے:سپریم کورٹ
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی
مارچ
یوکرین جنگ کے معاملے میں روس کی صیہونی حکام پر تنقید
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:روس نے یوکرین جنگ کے معاملے میں صیہونی حکام کی پالیسیوں
جولائی