?️
سچ خبریں:یمن کے صوبہ شبوا میں سعودی فوج نے متحدہ عرب امارات سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کےٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں اماراتی فوج کا بھاری مقدار میں جانی اور مالی نقصان ہوا۔
یمنی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے متحدہ عرب امارات سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کے فوجی سازوسامان کے قافلے پر حملہ کیا،رپورٹ کے مطابق حملوں کے دوران العمالقہ (متحدہ عرب امارات سے وابستہ) نامی گروہ کے کرائے کے فوجیوں کا بھاری مقدار میں نقصان ہوا۔
ان ذرائع کے مطابق یہ حملہ صوبہ شبوا کے مغرب میں "عین” اور "بیجان” کے درمیانی علاقوں میں ہوا،ذرائع نے بتایا کہ حملوں کے دوران العمالقہ کے عناصر کی بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی نیز ان کا فوجی سازوسامان تقریباً تباہ ہو گیا۔
دریں اثنا، اتحادی جنگجوؤں نے 30دسمبر کو شبوہ میں مستعفی یمنی حکومت (ریاض سے وابستہ) کے کرائے کے فوجیوں کے ہیڈ کوارٹر پر بھی بمباری کی،عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ شبوہ کے شمال مغرب میں واقع شہر مرخیح کے اللوطمہ کے علاقے میں مستعفی سرکاری فورسز کے ایک گروپ پر کیا گیا۔
ان ذرائع کے مطابق حملے کے دوران مستعفی حکومت کے عناصر کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا اور اس کے نتیجے میں ان میں سے 15 عناصر ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے،دریں اثنا متحدہ عرب امارات سے وابستہ عناصر شبوا پر قابض ہیں اور مستعفی حکومت اور اخوان سے وابستہ عناصر کو نکال باہر کیا جا رہا ہے۔
یادرہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب، جنہوں نے اپریل 2015 میں مفرور یمنی صدر کو واپس لانے کے لیے یمنی عوام کے خلاف بھرپور جارحیت کا آغاز کیا تھا، اس وقت ملک کے جنوب میں ایک تلخ تنازعہ میں الجھے ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
حماس کے ہاتھوں 35 اسرائیلیوں گرفتار
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ریڈیو اور اس حکومت کے چینل 12 نے
اکتوبر
سوڈان کی حمایت کے لیے سعودی کا سیاسی اجلاس
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کل منگل کو اعلان کیا
جون
روس نے سلامتی کونسل میں مغربی ممالک سے کیا کہا؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:روس کے نمائندے دمتری پولیانسکی نے پیر کی شام اعلان کیا
جولائی
بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 930بچے شہید کردیے
?️ 4 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
موجودہ شہروں کو وسیع نہیں کرنا چاہیے۔ خواجہ آصف کی تجویز
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے تجویز دی
اگست
عزم استحکام کے عنوان سے ڈاک ٹکٹ جاری، ارشد ندیم اور مینار پاکستان بھی شامل
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر "عزم استحکام”
اگست
افغان اثاثوں کی امریکی قبضہ کے خلاف کابل میں احتجاج
?️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: سینکڑوں کابلیوں نے کابل میں مسجد جامع عبدالرحمن کے سامنے
ستمبر
بورس جانسن کے متبادل کون ہیں؟
?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے چند گھنٹے قبل اعلان
جولائی