?️
سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے کہا کہ ملک میں امن اسی صورت میں ہوگا جب سعودی اتحاد جارحیت پسند کے حملوں کا خاتمہ ہوگا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمن پر حملے اور ملک کا محاصرہ کرنے کے ساتھ جارحیت پسندوں کا امن کا مطالبہ میڈیا پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ہے، انہوں نے مزید کہاکہ امن کے حصول کے لئے جارح ممالک یعنی ریاستہائے متحدہ امریکہ ، برطانیہ ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کا محاصرہ ختم کرنے کے سنجیدہ فیصلے کے اعلان کی ضرورت ہے۔
الحوثی کا کہنا تھا کہ جارح ممالک یمن میں قیام امن کے مطالبے کرکے قاتل اور مقتول کی جگہ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس ملک کے خلاف حملے جاری ہیں،یادرہے کہ کل بھی یمنی قومی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ محمد عبد السلام نے کہا تھا کہ جس کو یمن میں اپنے حملوں کو سب سے پہلے روکنا ہوگا وہ حملہ آور اور مجرم طاقتیں ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ برطانیہ اور دوسرے ممالک کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ یمن پر حملہ کرنے اور اس کے عوام کا محاصرہ کرنے کے اپنے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ چھ سال قبل سعودی عرب نے امریکہ کی سربراہی میں کچھ عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا تھا جو اب تک جاری ہے اور اس کے نتیجہ میں اس ملک کا تقریبا اسی فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا نیز اس ملک کےاکثر اسپتالوں سمیت دیگر طبی مراکز کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے جو بچ بھی گئے ہیں ان میں دواؤں اور دیگر طبی وسائل کی شدید قلت ہے اس لیے کہ سعودی جارح اتحاد نے یمن کو چاروں سے محاصرے میں لے رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں انسانی امدادی کاروئیوں کی صورتحال،ورلڈ فوڈ پروگرام کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے
ستمبر
روس کے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی کونسل نے آج اعلان کیا ہے کہ اس
دسمبر
سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کی کوشش، اس بار کھیل کے دروازے سے
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ٹینس کھلاڑی کے صیہونی کھلاڑی کے مقابلہ میں آنے کے
فروری
ہم اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے حامی ہیں: چینی صدر
?️ 16 جون 2023چین کے سرکاری ریڈیو سی سی ٹی وی کے مطابق چینی صدر
جون
حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے لئے عمر کی حد میں مزید کمی کر دی
?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسین کے لئے عمر
ستمبر
اسرائیل کی بحری ناکہ بندی
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی بحریہ کے سابق کمانڈر ایلیزر ماروم نے کہا کہ ابھی
دسمبر
فیروز خان، وہاج، دانش اور مجھے منفی کرداروں سے شہرت ملی، آغا علی
?️ 10 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) وہاج علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیادہ
مئی
رانا ثناء اللہ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
ستمبر