?️
سچ خبریں:سعودی سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ یمن جنگ کی دلدل سے نکلنے کے لیے ریاض کے پاس کوئی جامع حل تلاش کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے اس لیے یمن کا معاملہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔
البوابہ الاخباریہ الیمنیہ کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2015 میں یمن جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار سعودی تجزیہ کار سعد بن عمر نے تسلیم کیا کہ امریکہ یمن کے معاملے کی قیادت کر رہا ہے، رپورٹ کے مطابق سعودی سیاسی تجزیہ نگار نے یمن کا معاملہ امریکہ کے ہاتھ میں ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض جنگ کی دلدل سے نکلنے کے لیے کسی جامع حل تک پہنچنے کے قابل نہیں ہے جو اپنے آٹھویں سال میں داخل ہو رہی ہے۔
سنچری اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے ریاض اور واشنگٹن کے درمیان مشترکہ مفادات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں ایک جامع حل صرف امریکی فیصلہ سازی کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے، یاد رہے کہ سعودی عہدے دار کے یہ ریمارکس امریکی صدر جو بائیڈن کے آئندہ دورہ ریاض سے قبل سامنے آئے ہیں جبکہ بائیڈن اس دورے کے دوران دنیا کے متعدد ممالک کے حکام سے ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔
سعودی تجزیہ نگار کے تبصروں سے ان خبروں کو تقویت ملتی ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو یمن کی دلدل میں پھنسائے رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
خطے میں جنگ بندی پر عالمی ردعمل؛کہیں ٹرمپ کی پسپائی تو کہیں ایران کی بڑی کامیابی کے چرچے
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان اعلان کردہ جنگ بندی پر عالمی
اپریل
صہیونی فوج تباہی کے مرحلے میں
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان اپنی تقریر کے دوران
جون
ایران کے ساتھ روس کا تعاون عارضی نہیں ہے: کریملن
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ایران
جولائی
حماس نے مغربی کنارے میں امریکی قونصلر خدمات پر احتجاج کیا
?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مغربی کنارے میں قونصلر خدمات
فروری
نگراں حکومت پنجاب کی مفت آٹا اسکیم میں توسیع، اضافی 35 ارب روپے کا اعلان
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی مفت آٹا اسکیم پر
اپریل
اسٹاک ایکسچینج میں 807 پوائنٹس کی زبردست تیزی
?️ 21 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم
اکتوبر
غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت صحافیوں کے لیے کیسی ہے؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا
نومبر
غزہ بارود کا گودام بن چکا ہے:عبرانی ویب سائٹ
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے عسکری ذرائع کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے
جنوری