?️
سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ یمنی قوم کا اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا تاریخ کے انتہائی سخت محاصرے کے خلاف اس کی چھ سالہ مزاحمت کا راز ہے ۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت باسعادت کے موقع پر یمنی عوام کے نام ایک پیغام جاری کیا ، عبد المالک بدرالدین الحوثی نے حضرت زہرا کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دیتے ہوئے دنیا کی تمام متقی خواتین سے کہاکہ نبی مکرمؐ کی بیٹی کی ولادت کے دن کو ’’عالمی مومنہ خاتون‘‘ کے نام سے منسوب ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہاکہ مریم بنت عمران اور فاطمہ بنت محمد جیسی رول ماڈل خواتین کا وجود خدائے تعالٰی کے نزدیک خواتین کے اعلی مقام کا واضح ثبوت ہے۔
الحوثی نے کہا کہ سب سے خطرناک چیز جس کی تلاش اسلام کے دشمن کررہے ہیں وہ مومن خواتین کا اسلام کے اصول ، اخلاق اور اقدار پرعمل پیرا ہونا ہے ،وہ اس کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انصاراللہ رہنما نے بیان کیاکہ اسلامی امت کے دشمن مسلم معاشرے کو گمراہی میں مبتلا کرنا،ان پر جبر ، ذلت اور تسلط جمانےکا سب سے بڑا طریقہ سمجھتے ہیں،لیکن معاندانہ اور بری کوششوں کا مقابلہ کرنا اور سنجیدگی سے اسلام کے اصولوں کا تحفظ کرنا نیز اسلامی تعلیمات اور اخلاقیات پر عمل پیرا ہونا یہ وہ خصوصیات ہیں جنہوں نے یمنی مسلم کمیونٹی اور اس کی خوبیوں کا تحفظ کیا ہے۔
انصاراللہ کے رہنما نے یمن کے معاشرے کی طاقت اور یکجہتی کے سلسلے میں اپنے ملک کے اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے عزم کو اچھا ثمر قراردیتے ہوئے کہا کہ یہی وہ چیز ہے جس نے تصادم کے تمام شعبوں میں دشمنوں کا موثر مقابلہ کیا ہے ،انھوں نے مزیدکہاکہ عقائد کے اصولوں اور الہی تعلیمات پر عمل کرنے کی بنا پر ہمارا معاشرہ بہت قیمتی ہےنیز انھیں اصولوں کی وجہ سے انھوں نے مزاحمت ، استحکام اور یکجہتی میں دنیاکے سامنے مثال قائم کر دی۔
الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی قوم کے عقائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے انھوں نے اس سطح پر خدائی تعاون کا لطف اٹھایا ہے ، جس کی وجہ سے وہ چھ سالوں سے تاریخ کے انتہائی شدید جارحیت اور شدید محاصرے کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف ممنوعہ امریکی اور برطانوی ہتھیاروں کا استعمال
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:مقامی یمنی ذرائع نے سعودی اتحاد کی بارودی سرنگوں اور بموں
اگست
ہم چاہیں یا نہ چاہیں، چین ایک عظیم طاقت بن کر رہے گا:یورپی یونین
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربرہ کا کہنا ہے کہ
مئی
52 فیصد صہیونی نتن یاہو کی امیدواری کے مخالف
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 کے کیے گئے ایک سروے کے نتائج سے
اکتوبر
صیہونی دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب:امریکی عہدیدار کا اعتراف
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی جانب
جون
منحوس منگل اور 9 مربع میٹر کا سیل سرکوزی کا منتظر
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی، جو لبیا سے غیرقانونی فنڈز
اکتوبر
غزہ کے لیے امریکی اور اسرائیلی منصوبہ ناکام؛ وجہ؟
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:جب کہ غزہ کی جنگ کو 4 ماہ سے زیادہ کا
فروری
لاہور میں صحافیوں کے لیے کورونا ویکسینیشن سینیٹر کا افتتاح کر دیا گیا
?️ 17 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے لیے کورونا ویکسینیشن سینیٹر
مئی
چین نے بھی دھتکارا اسرائیل کو
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے دورہ بیجنگ کے اعلان کے ساتھ ہی، مشرق
جولائی