🗓️
سچ خبریں:یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے صوبہ مأرب کے کئی شہروں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد صنعاء فورسز نے جنوبی مأرب میں مستعفی حکومت کے ایک اہم ترین اڈے پر میزائل حملہ کیا۔
البوابه الاخباریه الیمنیه نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے آج صبح (جمعہ کو) جنوبی صوبہ مأرب میں یمنی مستعفی حکومت کے ہتھیاروں ایک کے ڈپو میں کئی خوفناک دھماکے ہونے کی اطلاع دی،یمنی نیوز ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کی شام کئی خوفناک دھماکوں نے الجوبہ علاقہ میں یمنی مستعفی حکومت کے سربراہ عبدربہ المنصور ہادی کے فوجی اڈوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازایک بیلیسٹک میزائل داغے جانے کے بعد سنائی دی،رپورٹ کے مطابق جنوبی الجوبہ کے علاقے میں الخشینہ بیس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں یمنی مستعفی حکومت کے کئی ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔تاہم ہلاکتوں کی صحیح تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہے۔
یمنی ویب سائٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ یہ اڈہ یمنی مستعفی حکومت سے وابستہ افواج کی 26 ویں بریگیڈ کا ہیڈ کوارٹر ہے جو بیحان محور میں منصور ہادی سے وابستہ اہم ترین فوجی بریگیڈوں میں سے ایک ہےجس کی کمان مفرح بحیبح نامی شخص کے ہاتھ میں ہے۔
البوابه الاخباریه الیمنیه نے مزید لکھا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ یمنی فوجیں ملعا ءپہاڑوں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ضلع الجوبہ کی سرحدوں کے قریب پہنچ چکی ہیں،واضح رہےکہ پچھلے کچھ دنوں میں یمنی فوج تین صوبوں مأرب ، شبوہ اور البیضا کے اہم علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
مسجد الاقصی اور مغربی کنارے کے خلاف صیہونی نئی سازش
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
جولائی
صہیونی میڈیا نے شام میں نئے روسی ریڈار سسٹم کے بارے میں تشویش ظاہر کی
🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: روسی فوج نے حال ہی میں شام میں طیاروں، ہیلی
دسمبر
ٹرمپ کی نظر میں بائیڈن کی حیثیت
🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف پر تازہ
مئی
سوشل میڈیا کا استعمال ڈپریشن کی بنیادی وجہ؟ ماہرین کا اہم انکشاف
🗓️ 29 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں)کیا سوشل میڈیا کا استعمال ڈپریشن کی بڑی وجہ ہے
نومبر
مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنا دی
🗓️ 1 اگست 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24
اگست
12 صہیونی فوجی ہلاک اور 65 زخمی
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج صبح سے جنوبی
اکتوبر
کل رات ایک منصوبے کے تحت عمرفاروق کو ٹی وی پر بٹھا کر ناٹک رچایا گیا
🗓️ 16 نومبر 2022جہلم: (سچ خبریں) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
نومبر
امریکہ آبنائے تائیوان میں فوجی مشق کرتا ہوا
🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ
اگست