یمنی عوام کااقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

یمنی

?️

سچ خبریں:یمنی تیل کمپنی کے کارکنوں نے سعودی اتحاد کی جانب سے ٹینکروں کو قبضے میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔
المسیرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمنی تیل کمپنی کے کارکنوں نے سعودی اتحاد کی جانب سے ٹینکروں کو قبضے میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے ٹینکروں کو مسلسل قبضے میں لینے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ سے فوری کارروائی اور جارح اتحاد کے ارکان پر یمنی تیل کے ٹینکروں کو یمن میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے آئل ٹینکروں پر اتحاد کی طرف سے قبضے کے نتیجے میں آنے والے انسانی بحران کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

درایں اثناصنعا میونسپلٹی کے ثقافتی ڈائریکٹر عبدالرحمن المناری نے بھی ریلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ امریکی حمایت یافتہ جارح اتحاد عوام پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے،المناری نے یمنی آئل ٹینکروں پر قبضے میں سعودی اتحاد کے من مانی اقدامات اور بحری قزاقی کی شدید مذمت کی اور یمن کے محاصرے کے نتیجے میں شہریوں کے مصائب میں اضافے اور تباہ کن نتائج کا ذکر کیا۔

یمنی عہدہ دار نے اقوام متحدہ پر اس ملک کے شہریوں کے لیے خدمت کے شعبے کی امداد بند کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں اور بیماریاں پھیلانے اور اپنے ملک میں انسانی صورتحال کو نازک بنانے کا بھی الزام لگایا۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزرا شفقت محمود اور شیریں مزاری کے ہمراہ

ہم بھی فلسطینیوں کی حمایت کریں گے:ترکی

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ نے بین

جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ ممبر کا اظہار خیال

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں آئرش نمائندے نے امریکی جرائم کے سلسلہ میں

صیہونی حملے میں شہید ہونے والی معصوم فلسطینی بچی

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:5 سالہ فلسطینی بچی آلاء قدوم کی والدہ بار بار اپنے

مشرق وسطی میں کیسے امن ہو سکتا ہے؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں کہا کہ

یوکرین دورے کے دوران گوٹیرس غصہ

?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے یوکرین کے حالیہ دورے کے دوران اقوام

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے: مسرت عالم بٹ

?️ 12 اپریل 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین

اردن کے بادشاہ نے فلسطین کے بارے میں دنیا سے کہا کہا؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے