?️
سچ خبریں:یمن میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار برائے انسانی امور نے خبردار کیا ہے کہ طویل عرصے سے جاری تنازعے سے شدید متاثر یمنیوں کی زندگیوں کو بحال کرنا اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔
یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار ڈیوڈ گرسلی نے کہاکہ یمن میں تنازعات کے علاقے نئی نقل مکانی اور خوراک کے عدم تحفظ کا باعث بن رہے ہیں،اقوام متحدہ کے عہدہ دار نے کہا کہ تشویشناک حد تک رسائی پر پابندیاں، بشمول بارودی سرنگیں اور تنازعات کی لکیریں بدلنا، ایسے امور ہیں جو یمن کی صورتحال کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔
گریسلے نے افسوس کا اظہار کیا کہ یمنی نوجوان جنگ اور محرومی کے سوا کچھ نہیں جانتے ، انھوں نے بحران کے خاتمے کے لیے دیرپا امن معاہدے کی فوری ضرورت پر زور دیا، یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار نے یمنی عوام کے درآمدات پر انحصار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی معیشت اور گھریلو ذریعہ معاش تباہ ہو چکا ہے، انہوں نے ایک قابل عمل "اقتصادی حکمت عملی” تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یمنی عوام کو دوبارہ سانس لینا چاہیے اور اپنی خود کفالت دوبارہ حاصل کرنی چاہیے جبکہ صرف پائیدار امن ہی اس کی ضمانت دے سکتا ہے، گرسلے نے خبردار کیا یمن میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کو متعدد خطرات کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہےجبکہ پناہ گاہوں کے لیے فنڈز محدود ہیں،اقوام متحدہ کے عہدہ دار نے زور دے کر کہا کہ یمن میں تنازعہ فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
جرمنی میں 10,000 بیکریاں خطرہ میں
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: برطانوی ہفتہ وار اکانومسٹ نے ایسوسی ایشن آف جرمن
ستمبر
صہیونی فوج حماس کو کبھی تباہ کرنے نہیں کر سکتی
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی نے کہا کہ
دسمبر
غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے عرب ممالک کا منصوبہ
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار کے مطابق عرب ممالک ایک وسیع منصوبے کے تحت
جنوری
امریکہ نے افغانستان کی حکمران جماعت کو تسلیم کرنے سے روک دیا: طالبان
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان سے امریکہ
ستمبر
ٹرک ڈرئیور نے سائیکل سواروں کو کچل دیا
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ایریزونا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک ڈرائیور
جون
صیہونی قبضے اور امریکی سازشوں کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے:حزب اللہ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ حزب
مارچ
فلسطینیوں کے گھروں کو گرانا صیہونی حکومت کی بے بسی کی علامت ہے:حماس اور جہاد اسلامی
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:حماس اور جہاد اسلامی کے سینئر ارکان نے صیہونی حکومت کو
جنوری
مالی سال کی پہلی ششماہی میں تمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ
?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان
فروری