?️
سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے پیر کو امریکہ سے دہشت گردی کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ امریکہ کو دہشت گردی کی حمایت کرنا چھوڑ کر ترکی کے ساتھ کھڑے ہونے کا انتخاب کرنا چاہئےیا ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، اردگان نے مزید الزام عائد کیا کہ امریکہ نے علیحدگی پسند کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی حمایت کی ہے۔
ترک حکام نے گذشتہ روز کہاتھا کہ پی کے کے عسکریت پسندوں نے شمالی عراق کی ایک غار میں 13 فوجیوں اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد ترک شہریوں کو پھانسی دے دی تھی،یادرہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس نے شمالی عراق میں ترک شہریوں کی ہلاکت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکہ کو ترک فوجیوں کی ہلاکت کی خبر پر افسوس ہے ہے اس کے بعد انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر پی کے کے کے ذریعہ ترک شہریوں کے قتل کی تصدیق ہوگئی تو واشنگٹن اس کی ہر ممکن حد تک اس اقدام کی مذمت کرے گا۔
در ایں اثنا ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے پی کے کے دہشت گردوں کے ذریعہ 13 ترک شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں دہشت گردی کے بارے میں مغرب کے منتخب اور دوہرے معیار پر زور دیا، ترک شہریوں کے قتل سے متعلق ٹویٹر پیغام میں ، ترک وزیر خارجہ نے پی کے کے دہشت گردوں کو ان ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا اور دہشت گردی کے معاملے پر مغربی موقف کی مذمت کی، چاووش اوغلو نے لکھاکہ دہشت گردی کے معاملے پر مغربی دنیا کا دوہرا معیار اور اچھے دہشت گردوں اور برے دہشت گردوں کے لئے اس کے انتخابی انداز کو جاری رکھنا ہے۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر امریکہ سے منتقل کیا جائے:روس
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روس نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کو نیویارک سے کسی
ستمبر
نگران سیٹ اپ کا حصہ رہنے والوں کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار بننا غیرآئینی ہے، پی ٹی آئی
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے 2 اپریل کو ہونے والے
مارچ
کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کردیاگیا ہے:فاروق رحمانی
?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر
مارچ
سیاستدانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام؛ پاکستانی شہری کے خلاف امریکی خفیہ ایجنسی کی سازش
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک پاکستانی شہری، آصف مرچنٹ، کو امریکی سرزمین
اگست
بھارتی حملے کے ساتھ ہی ایکس کی سروس بحال، ’سندور بن گیا تندور‘ ٹاپ ٹرینڈ
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پاک – بھارت کشیدگی کے
مئی
یمن میں رمضان؛ جنگ زدہ حالات کے باوجود تسلیم نہ ہونے والی قوم اور عید الفطر کے استقبال کا روح پرور منظر
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن میں رمضان المبارک ہر سال ایک ایسے ماحول میں
مارچ
بائیڈن کا دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ : جل بائیڈن
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن نے جو بائیڈن کے 2024
فروری
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 7.17 روپے مزید مہنگا ہو کر 262 روپے پر پہنچ گیا
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر
جنوری