?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت نےکہا ہے کہ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانہ پر ہونے والے حالیہ دھماکہ ہندوستانی حزب اللہ نے کیا ہے جس کا مقصد اسرائیلی سفیر کو قتل کرنا تھا۔
آرٹی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گذشتہ جمعہ کو ہندوستان میں صیہونی سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکے کی منصوبہ بندی اسرائیلی سفیر کے قتل کے مقصد سے کی گئی تھی،صیہونی چینل 13 نے پیر کے روز اطلاع دی کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے کے مقام کے قریب پائے گئے ایک خط میں رون مالکا کو موت کی دھمکی دی گئی تھی، صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ خط انگریزی میں لکھا گیا تھا جو گرائمری اور اسپیلنگ کی غلطیوں سے بھرا ہوا تھا اور اس میں نئی دہلی میں صیہونی سفیر کو مخاطب کیا گیا تھا، خط میں ملکا کو دہشت گرد برادری کا دہشت گرد کہا گیا ہے۔
صہیونی میڈیا نے دعوی کیا کہ یہ پیغام ہندوستانی حزب اللہ نامی نامعلوم گروہ نے اس حکومت کے سفیر کو مخاطب قرار دیتے ہوئے بھیجا تھا، اس خط کے ایک حصے میں جس کی تصویر صیہونی حکومت کے 13 ویں چینل کے ٹویٹر پیج پر پوسٹ کی گئی تھی ، اس حکومت کے سفیر کو مخاطب قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم آپ کو ہر جگہ دیکھ رہے ہیں اور ہم کسی بھی وقت او رکسی بھی جگہ آپ کی زندگی کا خاتمہ کرسکتے ہیں،تاہم ہم نہیں چاہتے کہ آپ کے اردگرد بے گناہوں کا خون بہایا جائے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے دفتر نے جمعہ کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، دھماکے سے سفارت خانے کے قریب کھڑی متعدد کاروں کو نقصان پہنچا ، یہ دھماکہ دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے ہندوستانی وزیر اعظم نندررا مودی کی رہائش گاہ کے قریب ہوا۔


مشہور خبریں۔
فٹ بال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کا دستہ قطر روانہ
?️ 10 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022
اکتوبر
صہیونی اعلیٰ افسر کے دفتر میں سننے کے آلات دریافت
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک اعلیٰ سطحی صیہونی شخصیت کے دفتر میں وائر ٹیپس کی
مئی
یوکرین کو کب تک مکمل شکست ہو جائے گی؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن کی پالیسیوں کے خلاف رہنے والے سابق امریکی انٹیلی جنس
جولائی
انصار اللہ: الاقصیٰ طوفان کے بعد یمن کی موجودگی صہیونیوں کے لیے بڑا دھچکا ہے
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ پولیٹیکل بیورو کے رکن علی الدیلمی نے اس
اکتوبر
امریکی محکمہ خارجہ کا دایرہ کم ہون کا امکان
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: پولیٹیکو ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر
مارچ
کھنڈرات کی تعمیر نو پر اسرائیل کے لیے 4 بلین شیکل لاگت
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ اراضی کے
دسمبر
یوکرین کے ماریوپول شہر پر روس کا مکمل کنٹرول
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ
مئی
یمنی بحری کارروائیوں کے خلاف امریکہ کی بے بسی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے اعتراف کیا
جون