?️
سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ یہ تحریک کبھی بھی خانہ جنگی میں داخل نہیں ہوگی۔
المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کل حاتم حمادی الحاج علاء کی برسی کے موقع پر ایک تقریر میں ملک میں بغاوت پر اکسانے کی کچھ کوششوں کے بارے میں خبردار کیا۔
انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ خانہ جنگی کے تجربے کو دہرانا چاہتے ہیں جو کہ لبنانیوں بالخصوص عیسائیوں کے لیے بہت بڑا المیہ تھا اور وہ عیسائی برادری کو خطرات سے بچانے کے جھوٹے بہانے کے تحت ایسا کرنا چاہتے ہیں۔
سید ہاشم صفی الدین نے مزید کہاکہ ہم کبھی بھی خانہ جنگی کے کپڑے نہیں پہنیں گے، بڑے اور چھوٹے سب کو اس حقیقت کو سننا چاہیے کہ حزب اللہ گلی ، گلی اور بازار کی لڑائیوں کے لیے قائم نہیں ہوئی تھی۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونیت کی قیادت میں ہمارے خطے میں اس دنیا کے ظالموں کے سر توڑنے کے لیے حزب اللہ کو تخلیق ، بااختیار اور فاتح بنایا گیا ہے،انہوں نے مزید کہاکہ اگر ہم نے الطیونہ کے جرم سے پہلے کہا کہ کچھ لوگوں کے پاس ہتھیار ، سنائپرز وغیرہ ہیں تو ہم سے کہا گیا کہ آپ لوگوں پر الزام کیوں لگاتے ہیں؟تاہم وہ ایک خانہ جنگی بنانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو ناکام ہو چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ نہ تو لبنانی فورسز پارٹی جس کی قیادت سمیر جعجع کرتے ہیں ، نہ اس کے آقا ، نہ ان کے بزرگ؛ ان میں سے کوئی بھی مزاحمت کے محور اور اس معاشرے کو خانہ جنگی کی طرف نہیں لے جا سکتا، وہ اس تجربے کو دہرانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے پورے لبنان میں عیسائی برادری کے لیے بہت سے سانحات ہوئے۔


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کے اعلی حکام کا اجلاس گورنرہائوس کراچی میں منعقد ہو
?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے
دسمبر
کیا جبالیا کےخلاف صیہونی جرنیلوں کے منصوبے کامیاب ہوئے؟ صیہونی ماہرین کیا کہتے ہیں؟
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی امور کے ماہر الیور لوی کا کہنا ہے کہ جبالیا
اکتوبر
عراق اور شام میں اب بھی 5 سے 7 ہزار داعش موجود
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی
اگست
امریکی فوج کی حالت؛امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: ہل میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اگست
روس کا ہیئت تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غور
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہیئت
دسمبر
افغان صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں
?️ 20 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدارتی محل کے قریب اس وقت 3 راکٹ
جولائی
بجلی مزید مہنگی
?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ایک بار پھر صارفین پر بجلی بم گرادیا،
جون
اسرائیل دیواروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے اور امریکہ کی بالادستی ختم ہو چکی ہے:سید حسن نصر اللہ
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے مزاحمت و آزادی
مئی