?️
سچ خبریں:شامی صدر نے آج اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ شامی عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور شام مغربی ممالک کی رائے اور ان کے انتخابات کے جائزے کی قدر نہیں کرتا ہے۔
شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ عاصمہ اسد نے دمشق کے مضافات میں واقع ڈوما شہر میں اپنا ووٹ ڈالا،یادرہے کہ شام کے صدارتی انتخابات کا آغاز آج مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ملک کے تمام صوبوں میں ہوا،شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) کے مطابق شامی عوام اپنے اگلے صدر کے انتخاب کے لئے پولینگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں۔
اسد نےاپنا ووٹ ڈالنے کے بعد ایک مختصر تقریر میں کہا کہ شامی عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور شام مغربی ممالک ہمارے ملک کے انتخابات کے بارے میں کیا کہتے ہیں ہم اس پر کوئی توجہ نہیں دیتے اور ان کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں ہے، المیادین نیوز ویب سائٹ کے ذریعہ ان کا یہ بیان نقل کیا گیا ہے کہ میں دوما کے عوام کو دہشت گردی کا صفایاکرنے اور اپنے وطن کی آغوش میں واپس آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،انھوں نے مزید کہا کہ دوما پر قبضے کے دوران دہشت گردوں نے یہاں کی شبیہہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی ، لیکن شہر کے بیشتر باشندے حکومت سے رابطے میں تھے۔
شامی صدر نے کہا کہ دوما اور الغوتہ علاقے کے عوام نے شامی فوج کے شانہ بشانہ لڑائی لڑی اور فوج اور معاون فورس دونوں میں شہید دیے، بشار الاسد نے کہا کہ ڈوما میں میرا دورہ اور یہاں سے انتخابات میں میری شرکت سے اس بات کا ثبوت ہے کہ شام میں کسی بھی خطے کاکوئی قبلہ یا قبیلے دوسرے قبیلے کے خلاف نہیں ہے۔
انہوں نے شامی عوام کے آزادانہ فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران عوامی تحریک ان انتخابات کے حوالے سے نوآبادیاتی تاریخ کے ساتھ مغربی ممالک کے بیانات کا جواب دینے کے لئے کافی ہے،بشار نے کہا کہ شام میں جو کچھ ہوا وہ خانہ جنگی نہیں تھی جیسا کہ مغرب کا دعوی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہمارے نظام حکومت میں اچانک تبدیلی سہنے کی سکت نہیں ہے: وزیر اعظم
?️ 11 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نظام
فروری
ٹورنٹو، کینیڈا کے میئر کا اخلاقی اسکینڈل کی وجہ سے استعفیٰ
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں ٹوری نے شہر کے میئر
فروری
سعودی صیہونی تعلقات کے اصلی ہیرو
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے آج ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں
جولائی
’پیارے افضل‘ کی جوڑی کی 10 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی
?️ 8 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) مشہور ڈراما ’پیارے افضل‘ میں بہترین جوڑی کا کردار
مارچ
Government introduces new rules for public university admission
?️ 15 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
برطانوی نرسوں کی بڑے پیمانے پر ہڑتال کی تیاری
?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:پورے برطانیہ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں 100000 سے زیادہ نرسیں
دسمبر
ہم ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں: سعودی وزیر خارجہ
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ
مارچ
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6 ریکارڈ
?️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید
جنوری