?️
سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے اقدامات جنگی جرائم سے کم نہیں ہیں جس کے لیے اسے جوابدہ ہونا پڑے گا۔
امریکی صدر جوبائیڈن لیبر یونین کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے دار الحکومت کیف کے شہر بوچا میں عام شہریوں کا بیہیمانہ قتل، لاشیں ایک اجتماعی قبر میں ڈالنا، ظلم و بربریت اور انسانیت سوز مناظر ،معذرت کے کسی اظہار کے بغیر دنیا کے مشاہدے کے لیے چھوڑ دیے گئے۔
بائیڈن نے کہا کہ وہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگی جرائم سے کم نہیں ،ذمہ دارانہ رویہ رکھنے والے ممالک کومل کر اس کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے تک لانا چاہئیے،امریکی صدر نے یہ الفاظ ایسے وقت میں کہے ہیں جب بوچا کی سڑکوں پر اور اجتماعی قبر میں پڑی لاشوں کی تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔
بائیڈن نے کہا ہے کہ روس پہلے ہی اپنی ابتدائی لڑائی میں ناکام ہوچکا ہے، اور ان کی فوج یوکرین کے دارالحکومت کیف سے واپس جا رہی ہے۔ تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی،انھوں نے کہا کہ لڑائی ایک طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔
تاہم بائیڈن نےاس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ اپنی آزادی کے لیے لڑنے والے یوکرینیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا،امریکی صدر نے کہا کہ ہم روس کو اس قابل نہیں چھوڑیں گے کہ وہ کئی سالوں تک سر اٹھا سکے۔


مشہور خبریں۔
انتخابات میں ایرانی عوام کی لمبی قطار
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: فرانس 24 چینل نے ایران کے صدارتی انتخابات کی خبروں کی
جون
سائبر اسپیس کا 83% مواد اسرائیل کے خلاف
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12کے مطابق ورچوئل نیٹ ورکس پر غزہ
دسمبر
اسرائیلی فوج کو مہلک دھچکا اور نصراللہ کی دھمکیوں پر عمل
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا مشترکہ اور جدید حملوں کے مرحلے میں
اپریل
یوم القدس کے موقع پر صہیونی فوج کی چھٹی ریزرو بٹالین کی کال
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح اعلان کیا کہ ریزرو فورسز
اپریل
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کا نتیجہ؛سوڈانیوں کے پاس کچھ نہیں بچا
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:خرطوم کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے اور تعلقات
اکتوبر
صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ الدرج کے
اگست
ٹرمپ کا مخالفین کو کمیونسٹ قرار دینا؛ امریکی تاریخ میں ایک دہرایا جانے والا لیبل
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: برسوں سے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے قانونی اور سیاسی
مئی
قومی ایئرلائن کا بڑا اقدام، 5 سال بعد برطانیہ کیلئے پہلی پرواز کل روانہ ہوگی
?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پانچ سال
اکتوبر