سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما حزام الاسد نے صہیونیوں کو عبرانی زبان میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے لیے تیار رہو، ہم کبھی بھی مسخرہ نیتن یاہو کی طرح ظاہری دھمکی نہیں دیں گے، بلکہ ہم میزائلوں اور ڈرونز سے بات کریں گے ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ایسا کچھ کریں گے جو صہیونی آبادکاروں، ہرزل، بالفور، بین گوریون، انگلستان اور ان تمام لوگوں پر لعنت بھیجیں جو انہیں فلسطین میں لائے۔
انصار اللہ رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ ہم کسی بھی حالت میں غزہ کی مدد سے باز نہیں آئیں گے۔