?️
سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے سید حسن نصراللہ نے لبنان میں مسلم اسکالرز کی مجلس عاملہ کے بورڈ آف ٹرسٹی کے چیئرمین کے انتقال کے بعد اسلامی انقلاب کے اعلی رہبر آیت اللہ خامنہ ای کی ہمدردی اور تعزیت کے لئےان کا شکریہ ادا کیا۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج (ہفتہ) لبنانی حزب اللہ موومنٹ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے ایک پیغام میں لبنان میں مسلم اسکالرز تنظیم کے بورڈ آف ٹرسٹی کے سربراہ ، نیز اپنے تمام بھائیوں ، اسکالرز پیاروں اور مرحوم شیخ احمد الزین کے اہل خانہ ،ان کے شاگردوں، دوستوں اور چاہنے والوں کی طرف سے اسلامی انقلاب ایران کے اعلی رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے لبنان کی مسلم اسکالرز کی مجلس عاملہ کے بورڈ آف ٹرسٹی کے چیئرمین جوخلوص اور مزاحمت ، جہاد اور اسلامی اتحاد کی وجوہ سے سرشار تھے ،کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس پیغام میں کہا گیا کہ ہم عظیم مرحوم کے راستے کو جاری رکھنے اور ان اہداف اور خواہشات کے حصول، جن پر وہ یقین کرتے تھے اور جس کے لئے کوشش کرتے تھے،کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں گے ، پیغام کے آخری حصے میں انھوں نے کہاکہ ہم اسلامی انقلاب کے اعلی رہبر کی طویل عمر اور اس قوم کی رہنمائی اور اس کے وقار کے دفاع کے لئے ان کی اس قوم کی رہنمائیوں کے لئے دعا گو ہیں۔
یادرہے کہ اس سے قبل اسلامی انقلاب کے اعلی رہبر نے لبنان میں مسلم علمائے کے بورڈ آف ٹرسٹی کے چیئرمین کی وفات پر اپنی تعزیتی پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ شیخ احمد الزین کے امام خمینی کے راستہ پر چلتے ہوئے مزاحمتی تحریک کے خلاف سامراجی اور صیہونی طاقتوں کے پرپگنڈوں کا مقابلہ کرنے کو مزاحمت کی تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔


مشہور خبریں۔
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کیلئے لائسنس جاری
?️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای
دسمبر
یونٹ 8200 کے فوجیوں کی بھی نیتن یاہو کے خلاف ہڑتال
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ کی عدالتی اصلاحات کے خلاف مقبوضہ فلسطین
مارچ
القاعدہ نے ایمن الظواہری کی موت سے متعلق امریکی بیانیہ کو مسترد کیا
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: امریکہ نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ
جنوری
میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو
ستمبر
صیہونی کابینہ کیسی ہے؟ سابق صیہونی عہدیدار کی زبانی
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی اپوزیشن کے سینئر رکن نے کابینہ کے وزیر کو
جنوری
ملک عدنان کے لئے وزیر اعظم کا بڑا اعلان
?️ 5 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں
دسمبر
دودھ کے چند قطرے نہ ملنے سے غزہ میں چار ماہ کی بچی کی موت
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:چار ماہ کی فلسطینی نوزائیدہ جنان غزہ میں بھوک کے
مئی
ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر مل گئے
?️ 22 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڑی پیٹرولیم نے صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا، کمپنی کے منیجنگ
اپریل