ہمیں تعلیم کے شعبے میں عالمی امداد کی ضرورت ہے: طالبان

تعلیم

?️

سچ خبریں:طالبان کے وزیر تعلیم نے خطے کے ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تعلیم کے شعبے میں افغانستان کی مدد کریں۔
طالبان کے وزیر تعلیم نوراللہ منیر نے پڑوسی ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تعلیم کے شعبے میں افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں،معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایک مہذب ،محفوظ اور تعلیم سے آراستہ افغانستان سب کے فائدے میں ہے۔

چھٹی جماعت اور اس سے اوپر کے لڑکیوں کے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا ذکر کیے بغیر منیر نے کہا کہ پڑھی لکھی، مہذب اور تعلیم یافتہ نسل کو پروان چڑھایا طالبان حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

یاد رہے کہ طالبان کے ایک سابقہ اعلان کے مطابق، تمام افغان لڑکیوں کے اسکول 23 مارچ کو نئے تعلیمی سال کے شروع ہونے پر دوبارہ کھلنے والے تھے، لیکن افغان گورننگ باڈی نے کہا کہ جب اسکول یونیفارم کو افغان قانون، رسم و رواج کے مطابق ڈیزائن کیا گیا تو اسکول کھل جائیں گے۔

طالبان کے اس فیصلے کی ملکی اور غیر ملکی سطح پر بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی نیز اس فیصلے کو فوری طور پر منسوخ کرنے اور لڑکیوں کو کلاس میں جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا، تاہم فیصلہ نہیں بدلا۔

 

مشہور خبریں۔

بائیڈن کے خلاف ریاست مشی گن میں عرب امریکیوں کا غصہ

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن پر غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت

جاپان کی حکمران جماعت تائیوان کے معاملے پر چین مخالف ریمارکس پر پیچھے ہٹ گئی

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: تائیوان کے معاملے پر چین اور جاپان کے درمیان حالیہ

انڈونیشیا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:انڈونیشیا کے صدر جلد ہی روس اور یوکرین کا دورہ کریں

 سعودی عرب کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں: وائٹ ہاؤس

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں ریاض کو

یمن جنگ بندی کی کتنی بار خلاف ورزی کی گئی؟

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:یمن کی عارضی جنگ بندی کے اختتام پر صنعا میں ایک

آئی ایم ایف رپورٹ میں کارٹلنگ کا ذکر ہوا، ہم انکو ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں۔ مصدق ملک

?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے

ٹرمپ کا ڈیپ فیک ویڈیوز کا استعمال؛ امریکہ میں گمراہ کن اطلاعاتی جنگ اور نسلی  کشیدگی میں اضافہ

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیپ فیک

امریکہ شہید سلیمانی کے قتل سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا:ترک ماہر قانون

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے ماہر قانون امین گنش کا کہنا ہے کہ جنرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے