ہمارے تیل کی آمدنی کا ہمارے ہی خلاف استعمال:یمنی عہدہ دار

تیل

🗓️

سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد یمنی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اس ملک کے نہتے عوام کے خلاف استعمال ہونے والا اسلحہ خریدنے میں استعمال کرتا ہے۔
یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم یاسر الوحیدی نے المیادین کو بتایا کہ یمن کی تیل کی آمدنی کے اصل اعداد و شمار میں ظاہر نہیں کیے جاتے جبکہ یمن کی تیل کی آمدنی 2 بلین ڈالر ہے،الوحیدی نے کہا کہ یمنی تیل کی مصنوعات کا انتظام سعودی سفیر اور معین عبدالمالک کی سربراہی میں ایک چھوٹی کمیٹی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی دولت ان ہتھیاروں کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوتی ہے جو یمنی عوام کا قتل عام کرنے کے لیے خریدے جاتے ہیں، الوحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ جارح سعودی اتحاد یمنی تیل کی آمدنی سعودی عرب کے نیشنل بینک کو منتقل کرتا ہے۔

یاد رہے کہ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ ہم یمن کی دولت اور وسائل کی لوٹ مار پر ہرگز خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے سعودی اتحاد سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کی طرف سے یمنی عوام کی دولت کی لوٹ مار اور اسے سعودی عرب کے نیشنل بینک میں جمع کرنے کی شدید مذمت کی۔

 

مشہور خبریں۔

ترکیہ کے عراق میں اہداف کا جائزہ

🗓️ 10 مئی 2025سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے آنکارا کے دورے

موسمیاتی تبدیلیوں سے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی، یو این چیف

🗓️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا

پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف

🗓️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ پرائمری اینڈ سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ پنجاب نے برطانیہ

UNRWA کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک

🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے دعوؤں اور الزامات سے بھری ایک معلوماتی

صیہونی تارکین وطن کی 3 نسلوں پر اسرائیلی حکومت کا شرمناک قبضہ

🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے ایک تارکین وطن خاندان کے بارے

40 سال کی اسیری کے بعد معمر ترین فلسطینی قیدی کی رہائی

🗓️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:     فلسطینی قیدی کریم یونس کو صیہونی حکومت کی جیلوں

مزار شریف دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

🗓️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان میں واقع مزار شریف میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ

مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم

🗓️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے