ہمارا مقصد ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف کھڑا کرنا تھا:سابق امریکی وزیر خارجہ

امریکی

🗓️

سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کا ہدف اس ملک کی عوام کو حکومت کے خلاف کھڑا کرنا تھا۔

سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی کتاب میں سی آئی اے کے سربراہ اور امریکی وزیر خارجہ کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں اپنے دور میں ایران کے بارے میں اپنی پالیسیوں کو بیان کیا ہے، "ڈونٹ ٹیک اے اسٹیپ بیک؛ دی فائٹ فار دی امریکن آئی لوڈ” کے عنوان سے اس کتاب میں انہوں نے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے ایرانی عوام کو حکومت کے مقابلہ میں لا کر کھڑا کرنا واشنگٹن کے مقاصد میں سے ایک تھا۔

پومپیو نے 9 مئی 2018 کو ایٹمی معاہدے سے ریاستہائے متحدہ کے باہر نکلنے کے بارے میں اپنی تقریر کے بارے میں لکھا ہے کہ ایک دن بعد میں نے ایک بہت ہی پرجوش تقریر کی جس میں بتایا گیا کہ ایٹمی کیسے ناکام ہوا اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم اس کی جگہ لے گی، مقصد یہ تھا کہ ایران کو مجبور کیا جائے کہ وہ اوباما انتظامیہ کے دور میں طے پانے والے معاہدے سے کہیں زیادہ بہتر معاہدے کے لیے واپس آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن صرف اتنا ہی نہیں تھا بلکہ ایران کو 12 اہم ضروریات پورا کرنا تھیں جس میں جوہری ہتھیاروں کی ساخت پر مبنی سرگرمیاں مکمل طور پر روکنا اور امریکی یرغمالیوں کی رہائی شامل تھی، اس کے بعد ہمیں پابندیاں ہٹانا تھیں، پومپیو نے بے بنیاد دعوے کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بارے میں ہماری حکمت عملی کا ہدف حکومت کے خلاف لوگوں کو اکٹھا کرنا تھا، اس لیے میں نے حقائق بتائے کہ کس طرح حکومت نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے ان کا پیسہ چرایا نیز یہ حقیقت ہے کہ پابندیاں حکومت کے خلاف لوگوں کی بغاوت کا باعث بنتی ہیں، پابندیوں کے اہم اجزاء میں سے ایک ہے، جس کا اعتراف پابندیوں کی پالیسیاں بنانے والے پہلے ہی کر چکے ہیں،مثال کے طور پر ایران کے خلاف پابندیوں کے معماروں میں سے ایک رچرڈ نیفیو نے بھی اپنی کتاب "پابندیوں کا فن” میں اس پہلو پر توجہ دی ہے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ نے اس کتاب میں لکھا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم کو موثر ہونے کے لیے کئی سال درکار تھے، کتاب کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے پیچھے اس نے اسرائیل اور عرب پڑوسیوں پر مشتمل ایک اتحاد تشکیل دیا ہے۔

مائیک پومپیو کی کتاب کے کچھ حصے اسلامی انقلابی گارڈ کور کی قدس فورس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بارے میں ان کی وضاحتوں سے بھی متعلق ہیں، پومپیو نے کتاب کے چھٹے باب میں لکھا کہ 2 دسمبر 2017 میں میں نے جنرل سلیمانی کو خط بھیجا ، اس کے 2 سال بعد ٹرمپ سے ملاقات میں میں نے جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کی تجویز دی، پومپیو نے لکھا کہ سلیمانی نے میرے خط کا جواب نہیں دیا ، اس کے 2 سال بعد 29 دسمبر 2019 کو ہم صدر ٹرمپ کے ساتھ مارا-لاگو، فلوریڈا میں ان کے پرتعیش گھر میں بیٹھے تھے میرے ساتھ وزیر دفاع اور چیف آف دی جوائنٹ سٹاف آرمی بھی تھے،ہم وہاں کسی ضروری کام سے تھے، میں نے کہا کہ جناب صدر، ہمارے پاس آپ کے لیے ایک تجویز ہے ،ہدف جنرل قاسم سلیمانی ہیں، پامپیو نے لکھا کہ جناب صدر سلیمانی بیروت سے دمشق اور وہاں سے بغداد کے لیے پرواز کرنے والے ہیں،وہ مسافر طیارے سے سفر کرنے والے ہیں اور ہمارے پاس ان کی پرواز کی معلومات ہیں ہے، یہ مزید امریکیوں کو مارنے والے ہیں۔

پومپیو نے عراق میں عین الاسد بیس پر ایران کے میزائل حملوں کی طرف مزید اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس حملے کے نتیجے میں کچھ امریکی فوجی شدید زخمی ہوئے، انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایران کے انتقام کے خوف سے ان کی ذاتی زندگی درھم برھم ہے، پومپیو نے اس کتاب میں لکھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایران کے پاس امریکی سرزمین کے اندر کاروائیاں کرنے کی ضروری صلاحیتیں ہیں لہذا حکومتی عہدہ چھوڑنے کے ڈیڑھ سال بعد، میں اب بھی حفاظتی پروٹوکول میں رہتا ہوں۔

سابق امریکی وزیر خارجہ نے لکھا کہ کریانے کی دکان پر جاتے ہوئے؟ سفارتی محافظ مجھے پناہ دیتے ہیں جب میں چیک کرتا ہوں کہ کون سے بینگن سب سے زیادہ پکے ہیں تب بھی محافظ میرے ساتھ ہوتے ہیں،سوزان (پومپیو کی بیوی) اپنے بیوٹی پالر جانا چاہتی ہے تو ہمیں پہلے اطمئنان حاصل کرنا پڑتا ہے کہ حزب اللہ کے خفیہ ایجنٹوں نے پارلر کو گھیرے میں نہ رکھا ہو، میرا بیٹا ٹھیک نہیں ہے،مجھے اسے چرچ لے جانے کے لیے افسران کو ایک ٹیم پہلے سے چرچ بھیجنا پڑتی ہے۔

مشہور خبریں۔

آئین واضح ہے پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے، راجا پرویز اشرف

🗓️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا

مغربی سفارتکاروں کے سعودی عرب کے دورے اور لبنان کی صورتحال

🗓️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے سعودی عرب میں مغربی سفارتی عہدہ داروں

سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم جو چند گھنٹے اپنے عہدے پر رہیں

🗓️ 25 نومبر 2021سچ خبریں:  سویڈن کی نئی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے وزیر اعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی بھی شریک

🗓️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز  شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ

پوپ نے غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا

🗓️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:پوپ فرانسس نے پہلے ایک نامعلوم کال میں اسرائیل کو غزہ

ایٹمی سائنسدان کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کی جائے گی: شیخ رشید

🗓️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی سرکاری اعزاز

قومی اسمبلی: یونیورسٹیوں کے قیام کے بلوں پر وزیر تعلیم کا ’متعصبانہ رویہ‘ تنازع کا سبب بن گیا

🗓️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں یونیورسٹیوں کے قیام کے بل کے معاملے

ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے تحریری جواب طلب

🗓️ 7 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے