ہزاروں فلسطینی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شریک

مسجد اقصی

🗓️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت تحریک کی فتح کے موقع پر آج ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کی۔
فلسطین ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی فتح کے موقع پر آج ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کی،رپورٹ کے مطابق ، فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ کے بعد بڑےپیمانے پر مظاہرے کرکے قدس تلوار کی لڑائی میں صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی گروپوں کی فتح کا جشن منایا، ادھر کہا جاتا ہے کہ بیروت میں لوگوں نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی فتح کا جشن منانے کے لئے ریلی نکالی ۔

یادرہے کہ قبل ازیں حماس کے سینئر رکن اسامہ ہمدان نے کہا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ صیہونی دشمن کے خلاف جنگ میں ایک نئی مساوات حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں،واضح رہے کہ ثالثین کے توسط سے ، حماس کو صیہونی حکومت کی طرف سے یہ یقین دہانی موصول ہوئی ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والی جارحیت کو روک دے گی نیز شیخ جراح اور مسجد اقصیٰ میں بھی اشتعال انگیز کاروائیاں نہیں ہوں گی۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین میں مزاحمتی گروپوں کے لئے شامی صدر بشار الاسد کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہاکہ مزاحمت کی حمایت کرنے میں اسد کا مؤقف حیرت انگیز نہیں ہے، یہ فطری بات ہے کہ ان حالات میں حماس اور دمشق کے درمیان تعلقات اپنی سابقہ حالت میں واپس آجائیں گے،یاد رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے کھل کر فلسطینی مجاہدین کی حمایت کی تھی۔

 

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے ایک برج کو آگ لگائی

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:   آج ہفتہ کو فلسطینی نوجوانوں نے مغربی کنارے کے جنوب

چمن: کیمپ اکھاڑنے کے بعد مظاہرین کی ڈی سی آفس میں توڑ پھوڑ، متعدد گرفتار

🗓️ 6 جون 2024چمن: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع چمن میں مقامی حکام کی جانب

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

🗓️ 8 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران

عراق اور امریکہ کے مذاکرات کے موقع پر سعودی چینل کی ایران کے خلاف جھوٹی خبریں

🗓️ 23 جولائی 2021سچ خبریں:عراق سے امریکی فوجی انخلا کے سلسلہ میں بغداد – واشنگٹن

کریڈٹ سوئس بینک کی طرف سے کئی دہائیوں کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سنٹر فار رپورٹنگ کرائم اینڈ آرگنائزڈ کرپشن کی ایک تحقیقات جو

میں حماس کے شرائط کو نہیں مان سکتا ہوں: نیتن یاہو

🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:ایک تقریر میں بنیامین نیتن یاہو نے حماس کی طاقت اور

صیہونی جنگجوؤں نے مسجد الاقصی میں 42 فلسطینیوں کو زخمی کیا

🗓️ 29 اپریل 2022سچ خبریں:  فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ

کینیڈامیں 7 پاکستانیوں کی اموات پر دفتر خارجہ کا ردّعمل

🗓️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کینیڈا میں آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستان سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے