🗓️
سچ خبریں: مغربی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کی 33 طلبہ تنظیموں نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک بیان پر دستخط کیے ہیں، جس میں حماس کے حملوں کا ذمہ دار اسرائیلی حکومت کو ٹھہرایا گیا ہے۔
thecrimson نیوز سائٹ کے مطابق، امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کی طلباء تنظیموں اور انجمنوں کے ایک گروپ نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، ایک پٹیشن پر دستخط کیے، جس میں غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے گھناؤنے جرائم کی مذمت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے:ایران
اس بیان پر دستخط کرنے والی طلبہ تنظیموں نے کہا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی کے لوگوں کے خلاف کھلے عام تشدد کی تمام کارروائیوں کے لیے اسرائیلی حکومت کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں،یہ واقعات خلا میں نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے غزہ میں لاکھوں فلسطینی ایک کھلی جیل میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،75 سالوں سے اسرائیلی تشدد نے کئی شکلیں اختیار کی ہیں جس میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے سے لے کر فضائی حملوں تک، چوکیوں پر من مانی حراست، جبری خاندانی علیحدگی، اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا میں فلسطین کی حمایت کرنا جرم، فلسطینیوں کی حمایت پر امریکی صحافی کو عہدے سے ہٹادیا گیا
طلبہ تنظیموں نے کہا کہ ہم ہارورڈ کی تعلیمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نوآبادیاتی انتقام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور تشدد کو روکنے کے لیے کاروائی کریں۔
مشہور خبریں۔
مولانا طاہر اشرفی نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو درست قرار دیا
🗓️ 14 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم
مئی
امریکہ کی حمایت سے خطے میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: شام کے نئے وزیر خارجہ بسام صباغ نے اقوام متحدہ
ستمبر
موسم گرما تک نیٹو کی تعداد میں اضافہ ہوگا:برطانوی اخبار
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:ماسکو نے بارہا سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو میں شامل
اپریل
غزہ میں جنگ بندی سے امریکہ کی ہچکچاہٹ پر روس کی تنقید
🗓️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی
مارچ
استقامت ہمارا اختیار ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: حزب اللہ
🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: لبنانی تحریک حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ
جولائی
یوٹیوب کے آزادی بیان کے کھوکھلے دعوے
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: یوٹیوب کمپنی نے آزادی بیان کے خلاف اپنی پالیسیوں کے
اگست
5 عرب ممالک نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کی مخالفت کی
🗓️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:کئی عرب حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ سعودی
اپریل
آدھے امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے مایوس
🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً نصف امریکی
جنوری