گستاخ رسول کو بے نقاب کرنے والا صحافی گرفتار

صحافی

?️

سچ خبریں:بھارتی پولیس نے حکمران جماعت کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خلاف دیے گئے توہین آمیز ریمارکس کو بے نقاب کرنے کے کئی ہفتے بعد ایک مسلمان صحافی کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسپوٹنک عربی کے مطابق بھارتی پولیس نے دہلی میں فیکٹ فائنڈنگ ویب سائٹ کے بانیوں میں سے ایک کو اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے نریندر مودی کی سربراہی میں حکمران جماعت (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے ترجمان نوپور شرما کے توہین آمیز ریمارکس کو بے نقاب کیا، جس نے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز کلمات ادا کیے تھے۔

ویب سائٹ (AltNews)کے بانی، محمد الزبیر نے مئی کے آخر میں ٹوئٹر پر ایک ٹیلیویژن مباحثے کے دوران دیے گئے ریمارکس کا انکشاف کیا،جب حکمراں جماعت کے ترجمان نوپور شرما کے ریمارکس شائع ہوئے تو مسلمانوں کے احتجاج میں اضافہ ہوا اور یہ واقعہ دیکھتے دیکھتے ہی دیکھتے ان ریمارکس کی مذمت کرنے والے مسلم ممالک کے ساتھ بھارت کے سفارتی بحران میں بدل گیا۔

جیسے جیسے طوفان شدت اختیار کرتا گیا اور شرما کو 5 جون کو معطل کر دیا گیا، مودی حکومت نے خود کو ریمارکس سے الگ کر لیا، شرما جس پر یہ تو ہین آمزی بیان دینے کا الزام ہے، اس کے بعد سے وہ روپوش ہے اور اس کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ محمد الزبیر کو مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر مبنی قانون کی دو شقوں کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس میں ایک شکایت کی بنیاد پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 2018 میں ایک ٹویٹ میں ہندوؤں کی توہین کی تھی۔

 

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ سے افغان خواتین کی توقعات

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:افغان انسانی حقوق کے کارکنوں کو توقع ہے کہ طالبان حکومت

امریکی اور اسرائیلی سکیورٹی حکام کے ایران کے بارے میں مشورہ

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جیک سلیوان منگل کو واشنگٹن

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی یمن پر 27 بار بمباری

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے منگل کی رات کو بتایا ہے کہ

صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، ملک کی داخلی وخارجی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل

مغربی ممالک کے نقاب اتر چکے ہیں: روس

?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے یورپ میں اپنے شہریوں کے خلاف امتیازی

یوکرین جنگ کے بارے میں امریکہ کا اعتراف؛روس کی زبانی

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے بارے میں وائٹ

قطر: ٹرمپ واحد شخص ہے جو نیتن یاہو کو روک سکتا ہے

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ

پاکستان میں اومی کرون کا ابھی کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا: فیصل سلطان

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے