کیوبا کے صدر کا صیہونیوں کے بارے میں اظہارخیال

کیوبا

🗓️

سچ خبریں: کیوبا کے صدر نے مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اس ملک کے دارالحکومت میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے ہوانا میں فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صہیونی فوج کی وحشیانہ جنگ کی مذمت کے لیے منعقدہ مظاہرے میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھینؤں: امریکی حکومت صرف اپنے مفادات کے بارے میں سوچتی ہے: کیوبا

مظاہرے میں کیوبا کے حکومتی وفد کے ارکان نے بھی شرکت کی، اس مظاہرے کے شرکاء نے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قابضین کے جنگی جرائم کی مذمت کی۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر "اسرائیل نے نسل کشی کی ہے”، "فلسطین آزاد ہونا چاہیے” اور "رفح کو نجات دلاؤ” کے نعرے درج تھے۔

ایکس بیس میں اپنے ذاتی صفحہ پر اس مظاہرے کی تصویر شائع کرتے ہوئے کیوبا کے صدر نے زور دیا کہ فلسطین کو بہت زیادہ مصائب اور درد کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: کیوبا نے صیہونی جارحیت کے بارے میں کیا کہا؟

کینیل نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری کرنے اور انہیں ہلاک کرنے والوں کا استثنیٰ غصے اور نفرت کا باعث ہے۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 افراد کا انتقال

🗓️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے،

برطانوی ڈاکٹروں کا تین روزہ ہڑتال کا اعلان

🗓️ 26 فروری 2023سچ خبریں:برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک

بھارتی حکومت کی کشمیری طلبا کے خلاف غیرقانونی کاروائی، ویزا ہونے کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا

🗓️ 21 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی حکومت نے کشمیری طلبا کے خلاف غیرقانونی کاروائی

ملک کی خاطر سب سے بات اور سمجھوتے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

🗓️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

غزہ میں لاکھوں افراد بھوک کا شکار

🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں:UNRWA نے کہا کہ غزہ میں لاکھوں لوگ بھوک سے مر

جنوبی کوریا کی یوکرین کو 130 ملین ڈالر کا امدادی پیکج

🗓️ 17 مئی 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ چو کی یونگ ہو اور یوکرین

کورونا:مزید 151 افراد جان کی بازی ہار گئے

🗓️ 29 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان بھر میں کورونا کی تیسری لہر تیزی سے

مقبوضہ فلسطین میں حساس معلومات کی منتقلی کیسے ہوتی ہے؟

🗓️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے