سچ خبریں:کینیڈین پارلیمنٹ نے ہڑتال ختم کرنے کے لیے اپنے ہنگامی اختیارات استعمال کرنے کے اس ملک کے وزیر اعظم کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ نے اس ملک کےوزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال ختم کرنے اور اٹاوا کی سڑکوں کو صاف کریں،رپورٹ کے مطابق ہنگامی حالات میں حکومتی طاقت کے استعمال کے قانون کو گزشتہ روز کینیڈا کی پارلیمنٹ میں 151 کے مقابلے میں 185 ووٹوں سے منظور کیا گیا اور بائیں بازو کے ڈیموکریٹس نے لبرل حکومت کے لیے اپنی زیادہ سے زیادہ حمایت کا اعلان کیا۔
تاہم حکومت کے کچھ مخالفین نے حالیہ دنوں میں ٹروڈو کے اقدامات کو سیاسی طاقت کا صریح غلط استعمال قرار دیا ہے اور حکومت کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جسٹن ٹروڈو نے آنے والے دنوں میں مظاہرین کی دھمکیوں کے بارے میں حقیقی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کل نامہ نگاروں کو بتایاکہ ان کی حکومت کو ہڑتال کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اختیارات استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹروڈو نے کہاکہ آنے والے دنوں کے لیے حقیقی خدشات اب بھی مضبوط ہیں اور ہمیں مظاہروں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے اپنے اختیار میں موجود ذرائع کا استعمال کرنا ہوگا۔