?️
سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود کینیڈا نے 2020 میں سعودی عرب کو تقریبا 74 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کیے۔
سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے 2020 میں سعودی عرب کو تقریبا 74 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کیے،یہ خبر کینیڈین اخبار گلوبل میل کے حوالہ سے سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس ملک نے ایک ایسی کمپنی کے لیے بروکریج لائسنس جاری کیا ہے جو سعودی عرب کو 73.9 ملین ڈالر مالیت کے دھماکہ خیز مواد بھیجتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انسانی حقوق کے گروپوں نے یمن میں جنگ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا ہے،تاہم ان ہتھیاروں کی قسم اور تعداد کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں،قابل ذکر ہے کہ کینیڈا برسوں سے سعودی عرب کو آرٹلری یا اینٹی ٹینک توپوں سے لے کر ہلکی بکتر بند گاڑیاں برآمد کرتا رہا ہے۔
ان ہلکی بکتر بند گاڑیوں کی فروخت کے لیے 10 سالہ معاہدے پر سب سے پہلے ہارپر انتظامیہ نے دستخط کیے اور ٹروڈو کی صدارت کے دوران اس پر دوبارہ بات چیت ہوئی،واضح رہے کہ ان بکتر بند گاڑیوں کے پرانے ماڈل سعودی فوج اور یمنی فوج کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں دیکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کینیڈا نے 2019 میں سعودی عرب کو سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کیا جس کی بنیادی وجہ دونوں ممالک کے درمیان 15 بلین ڈالر کے معاہدے ہوئے تھے، رپورٹوں کے مطابق 75 فیصد کینیڈین ہتھیار (امریکہ کو چھوڑ کر) اس وقت سعودی عرب کو برآمد کیے جاتے ہیں، کینیڈا نے گزشتہ سال سعودی عرب کو تقریبا 3 3 بلین ڈالر کے فوجی ساز و سامان فروخت کیے۔
درایں اثنا لبرل پارٹی کے کچھ ممبران جیسے ٹورنٹو کے نمائندے آدم ووگن نے حال ہی میں کہا کہ یمن کا بحران ممالک کو خطے میں ہتھیاروں کی برآمد روکنے کا سبب بننا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
میں حماس کے شرائط کو نہیں مان سکتا ہوں: نیتن یاہو
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:ایک تقریر میں بنیامین نیتن یاہو نے حماس کی طاقت اور
جنوری
برطانیہ میں ہڑتالوں کی وجوہات
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے اس ملک کے ریلوے ٹرانسپورٹ ملازمین کی دو
جون
غزہ جنگ بندی کے سلسلہ میں حزب اللہ کا بیان
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے القدس
مئی
یوکرین جنگ کے غیر متوقع منظرناموں کے بارے میں پینٹاگون سے لیک ہونے والی دستاویزات
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی میگزین نے پینٹاگون سے لیک ہونے والی دستاویزات کا حوالہ
اپریل
نواز شریف کی سیاسی حریف عمران خان کے خلاف بھرپور کارروائی کی حمایت
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے
مارچ
طالبان کے وزیرداخلہ پہلی بار میڈیا کے سامنے
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کے موجودہ وزیر داخلہ جو اس تنظیم کےسینئر نائب رہنما
مارچ
امریکی جج ٹرمپ کے حکم کے خلاف کھڑے ہیں
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج ہارورڈ یونیورسٹی کے بارے میں ٹرمپ کے
جون
شہیدجلیل اندرابی کے لواحقین 28سال بعد بھی انصاف سے محروم
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن اورسینئر وکیل
مارچ