?️
سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں کینیڈا میں اجتماعی قبروں کی دریافت مقامی لوگوں کے معاملات میں اس ملک کے سیاہ ریکارڈ کو ظاہر کرتی ہے۔
حالیہ مہینوں میں کینیڈا کے مقامی اسکولوں میں کئی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جس سے اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ پیدا ہوا ہے، گلوبل ٹائمز کے مطابق کینیڈا کی تاریخ میں اس بدنما داغ کے سامنےکینیڈین حکومت نے ایماندارانہ رویہ نہیں دکھایا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا کے سچ اور مصالحتی کمیشن نے 2008 سے 2015 تک مقامی لوگوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک سے نمٹنے کے لیے کام کیا، تاہم اس بارے میں کافی شکوک و شبہات موجود ہیں کہ آیا کینیڈا اس کا جائزہ لے کر کوئی منصفانہ نتیجہ اخذ کر سکتا ہے اور اپنی وضاحت کو ثابت کر سکتا ہے۔
یادرہے کہ کینیڈین حکومت اور کیتھولک چرچ نے ایک دوسرے کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہےاور خود کو بری کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ زیادہ تر بورڈننگ اسکولوں کو مکمل طور پر تلاش نہیں کیا گیا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا کینیڈا میں دیانتداری اور سیاسی جرات ہے کہ وہ مکمل تحقیقات کر سکے؟ چائنا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سینئر فیلوینگ زیو کا کہنا ہے کہ کینیڈا جیسے ممالک کی منطق یہ ہےکہ ہم دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں گے لیکن ہمارے اندرونی معاملات کا دوسرے ممالک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ی
ادرہے کہ 1978 میں بند ہونے والے برٹش کولمبیا کے کملوپس بورڈننگ اسکول میں دریافت ہونے والے 215 بچوں کی باقیات میں سے کچھ کی عمر صرف تین سال تھی کہ وہ مر گئےجبکہ کینیڈا نے اس سلسلے میں علامتی افسوس کیا، انہوں نے تمام وفاقی عمارتوں میں جھنڈے جھکانے کا حکم دیاجبکہ اس طرح کے اقدامات میں سے کوئی بھی مسئلے کو حل کرنے میں بنیادی مدد نہیں کر سکتا۔
قابل ذکر ہے کہ کینیڈا کے سیاست دانوں کی ٹویٹس جیسے "میرا دل ٹوٹ گیا” کا ان مظلوم بچوں پر کوئی منصفانہ اثر نہیں ہو سکتا۔
مشہور خبریں۔
فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، زیر حراست 103 افراد کی تفصیلات طلب
?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل
مارچ
صبر و تحمل کا زمانہ ختم ہو چکا
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں اسٹریٹجک اور حساس ڈیموناتنصیبات پر میزائل حملے نے
اپریل
گہری دراڑیں؛ صیہونیوں کی سیاسی جنگ سماجی میدان میں
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی تارکین وطن کی جانب سے صیہونی سیاسی میدان میں مذہبی
جنوری
کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے
?️ 7 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) کورونا وائرس کے وار جاری جاری ہیں، ملک میں
فروری
صہیونی فوج کی گھات میں حزب اللہ کی جنگ کا برقرار ڈھانچہ
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان کے دوران غزہ کی پٹی کی حمایت کے میدان
اکتوبر
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
?️ 11 اپریل 2021غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں بڑے پیمانے
اپریل
مشہور فلسطینی فٹ بال کھلاڑی صیہونی جارحین کے ہاتھوں شہید
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے
مارچ
محکمہ تعلیم پنجاب نے سکول کھولنے کا اعلان
?️ 3 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں
جون