?️
سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن اس ملک کی ریاست کیلی فورنیا میں تباہ کن صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے یہاں کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو کہ وسیع پیمانے پر آتشزدگیوں میں گھری ہوئی ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے مغربی ریاستہائے متحدہ میں واقع کیلیفورنیا ریاست کےجنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے اس ریاست کی صورتحال تباہ کن ہونے کا اعلان کیا ہے، رپورٹ کے مطابق بائیڈن ریاست میں تباہی کی تصدیق کرنے کے بعد آتشزدگی کی شدت کا اندازہ لگانے کے لیے پیر کے روز ریاستی دارالحکومت سیکرامنٹو کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہاکہ امریکی صدر بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا میں ایک بڑی تباہی ہوئی ہے ،تاہم انھوں نے ریاستی ، علاقائی اور مقامی سطح پر کوششوں کی حمایت کے لیے وفاقی امداد کے استعمال کا حکم دیا ہے جبکہ 14 اگست کو شروع ہونے والی آتشزدگی ابھی تک جاری ہے۔
یادرہے کہ بائیڈن نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ حالیہ آگ ، طوفان اور سیلاب نے امریکہ کے کچھ حصوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ اس موسم گرما میں 100 ملین سے زائد امریکیوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے،واضح رہے کہ امریکی صدر پہلے ہی ریاست کیلیفورنیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر چکے ہیں ، جو کئی مہینوں سے جنگل کی آگ سے لڑ رہی ہے،اے ایف پی کے مطابق دریں اثنا ، ڈیموکریٹک گورنمنٹ کیلیفورنیا کے گورنر گوین نیوسام جو اس سے قبل مختلف قسم کے بحرانوں جیسے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں ، پر ان کے حریفوں نے آگ پر قابو پانے میں مدد دینے میں کمی کرنے کا الزام لگایا ہے۔
یادرہے کہ کیلیفورنیا کے گورنر کے ریپبلکن حریف کیون کیلی نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کی بنیادی چیزوں جیسے جنگل کے انتظامات کو سنبھالنے میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے،واضح رہےکہ کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں سیکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں جہیں دوسری جگہوں پر بسانے کو لے کر بھی ایک بحران پیدا ہوچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
آئی جی پنجاب کا سیاہ شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم
?️ 29 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر
نومبر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان دورے کا امکان
?️ 18 جولائی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستانی ٹی وی
جولائی
شدید گرمی اور سکیورٹی تدابیر میں مناسک حج کا آغاز
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:2025 کے حج کا آغاز مکہ مکرمہ میں سخت سیکیورٹی اور
جون
مسلم لیگ(ن) کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر
نومبر
غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں امریکی حکام کا سلسلہ وار استعفیٰ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ مریم حسنین، جو
جولائی
70,000 صفحات پر مشتمل اسرائیلی خفیہ دستاویزات میں کیا ہے ؟
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک ایسے
ستمبر
یورپی یونین کے قانون ساز نے ترکی کو تنہا چھوڑنےکی دھمکی دی
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: یورپی یونین کے سب سے بڑے پارلیمانی گروپ یورپین پیپلز
مئی
ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی چوری کی افواہیں
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے سرکاری میڈیا نے ایک ترک شخص کی گرفتاری کی
فروری