?️
سچ خبریں:اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے اس بیماری کی منتقلی کی رفتار کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے،تاہم اس نے وبا میں کمی کی امید پیدا کردی ہے۔
گارڈین اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز Covid19 وائرس کے مقابلہ میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں تاہم سائنسدان محتاط طور پر پر امید ہیں کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ کورونا وائرس طاقت کھو رہا ہے ،واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں جس طرح کورونا کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، اس نے اس وبا کے بارے میں اہم سوالات اٹھائے ہیں۔
اس موسم سرما میں کورونا کی وبا پچھلی سردیوں سے کتنی ملتی جلتی ہے؟ پہلی نظر میں یہ دونوں سردیاں نمایاں طور پر ملتی جلتی نظر آتی ہیں، کیونکہ اس وقت بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن واضح رہے کہ اس سال کورونا کے باعث ہسپتالوں میں داخل ہونے اور اموات کی شرح بہت کم رہی ہے، نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اس بیماری کے ہلکے ہونے کا باعث بن رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سائنس دان عام طور پر "اومیکرون” کے پھیلاؤکے بارے میں کیے جانے والے حالیہ مطالعات کے نتائج کو اچھی خبر سمجھتے ہیں، لیکن ساتھ ہی ساتھ اسے احتیاط کے ساتھ تجویز کرتے ہیں۔
کیا اومیکرون میں خاص عمر کے افراد ملوث ہوتے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں کہا جاسکتا ہے کہ اس قسم کے متأثر ہونے والے زیادہ تر نوجوان ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے بزرگوں میں کورونا ویکسینیشن کی شرح کافی زیادہ ہے۔


مشہور خبریں۔
11 ستمبر کے واقعے میں سی آئی اے کا کردار ؛امریکی پروفیسر کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی پروفیسر کے مطابق واشنگٹن نے خود 11 ستمبر
ستمبر
یوکرائن کی جنگ میں جرمنی کے طرز عمل سے امریکہ ناخوش
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: برلن کے ڈائی ویلٹ اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ
ستمبر
جنوبی یمن میں امریکی سفیر کیا کر رہا ہے؟
?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:صنعاء میں یمنی پارلیمنٹ نے کل ایک بیان جاری کیا جس
اگست
ٹرمپ کے ناقدین کو درپیش خطرات
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی سینیٹ میں اقلیتی جماعت کے رہنما چاک شومر کو ٹرمپ
دسمبر
2023 میں بین الاقوامی سطح پر ہارنے والے کون ہیں؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے گزشتہ سال کی عالمی صورتحال
جنوری
گزشتہ چند دنوں کی کارروائیوں نے صیہونیوں کی کمزوریوں کو ثابت کردیا:فلسطینی میڈیا
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے مغربی کنارے اور یروشلم میں مزاحمتی تحریک کی
اکتوبر
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کیا شرط رکھی ہے؟
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک باضابطہ اور دوٹوک
فروری
ایران کے اقدامات کے بارے میں ایٹمی ایجنسی کا نیا دعویٰ
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(IAEA) نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
جون