?️
سچ خبریں: امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ یوکرینی روسیوں کو شکست دے سکیں، اور کہا کہ یورپ میں یوکرین میں لوگوں کو موت کے منھ میں ڈھکیلنے کی خواہش نہیں ہے۔
2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے پیش گوئی کی کہ یوکرین کے روس کے ساتھ جنگ جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ میں کون ممنوعہ بم استعمال کر رہا ہے؟ ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف
ایک آن لائن انٹرویو کے دوران کینیڈی نے کہا کہ ان کی رائے میں یوکرین روس جنگ کی صورتحال کا کوئی ایک نتیجہ نہیں ہے جس کی بنیاد پر کیف ماسکو کو شکست دے سکے۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں دنیا میں کوئی ایسا طریقہ نہیں ہے جس سے یوکرینی روسیوں کو شکست دے سکیں، میرے خیال میں یورپ کو اس وقت ایک سنگین مسئلہ کا سامنا ہے۔
امریکی صدارتی امیدوار نے یورپ کے مسئلے کے بارے میں کہا کہ جرمنی، اٹلی، فرانس میں ہم فسادات اور مظاہرے دیکھ رہے ہیں، ان ممالک میں اندرونی مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپ میں یوکرین بھیج کر اپنے لوگوں کو موت کے میں منھ میں دھکلینے کی کوئی خواہش نہیں ہے اور یوکرینیوں کی مدد کرنے والا بھی اب کوئی نہیں بچا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا یوکرین جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال ہو سکتے ہیں؟بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
رپورٹ کے مطابق کینیڈی نے کہا کہ یوکرین کی فوج اپنی صفوں کو بھرنے کے لیے زبردستی لوگوں کو بھرتی کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جو مرد فوجی خدمات کی عمر کو پہنچ چکے ہیں، وہ یوکرین چھوڑنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ جنگ میں نہ جائیں۔


مشہور خبریں۔
عید الاضحی پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان
جولائی
سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات ختم: امریکی سینیٹر
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے سی این این
اکتوبر
ایران کے فوجی جواب نے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صیہونی ویب سائٹ نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران
اپریل
امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی خبر جھوٹی نکلی
?️ 8 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی
اگست
سستی گیس سے بجلی بنا کر مہنگی بیچنےوالوں سے گیس واپس لے لی گئی ہے، مصدق ملک
?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے
اپریل
سعودی عرب میں امریکہ اور عرب ممالک کی مشترکہ جنگی مشقیں
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:امریکی فوج کی مرکزی کمان نے سعودی عرب میں پہلی بار
مئی
پاکستان نے 2024 میں ریکارڈ 21.7 ٹیراواٹ گھنٹے جوہری توانائی پیدا کی
?️ 25 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 2024 میں ریکارڈ 21.7 ٹیراواٹ گھنٹے
ستمبر
یورپی ملک کے اقدام پر صیہونی حکومت کا غصہ
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون ساعر نے ڈبلن سٹی کونسل کے
نومبر