?️
سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے دنیا میں ڈالر کی گرتی ہوئی پوزیشن پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جہنم میں جانے والا ہے۔
فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا میں ڈالر کی بالادستی میں کمی کے بارے میں خبردار کیا اور امریکہ کی حالت کے بارے میں کہا کہ ہم جہنم میں جانے والے ہیں۔
اس انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا ملک جہنم میں جا رہا ہے، اور ہم محفوظ نہیں رہیں گے،ہمارے پاس طاقت ہے لیکن یہ زوال پذیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکی سلطنت کو بے گھر کر دیا ہے: رابرٹ کینڈی
انہوں نے کہا کہ دراصل کرنسی کے لحاظ سے ہمارے ملک کی طاقت کم ہو رہی ہے اور میں صرف اپنی کرنسی کی قدر کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہوں بلکہ دنیا بھر میں اس کے استعمال کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔
فاکس بزنس چینل کی ویب سائٹ نے لکھا کہ ٹرمپ نے اس انٹرویو میں کہا کہ دنیا کی ریزرو کرنسی کے طور پر ڈالر کی پوزیشن کا گرنا کسی بھی جنگ ہارنے سے بڑا واقعہ ہے۔
سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ جو بھی ہوائی اڈوں کو دیکھتا ہے، ٹرمینلز کو دیکھتا ہے، ہماری گندی اور گرم سڑکوں اور ہر چیز کو دیکھتا ہے اسے لگتا ہے کہ ہم تیسری دنیا کے ملک کی طرح ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ ہمارے پاس ایک بہت طاقتور ٹول ہے اور وہ ہمارا ڈالر ہے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہورہا ہے ،دوسرے ممالک اسے استعمال نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ چین یوآن میں لین دین کرنا چاہتا ہے، یہ ہمارے لیے ناقابل تصور تھا،یہ کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن اب لوگ اس کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پابندیوں سے ڈالر کی بالادستی خطرے میں: امریکی وزیر خزانہ کا انتباہ
یاد رہے کہ ٹرمپ ڈالر کی کرتی ہوئی قدر کے بارے میں بات کر رہے ہیں جبکہ اقتصادی اور قانونی امور کے بہت سے ماہرین نے ان کے ہاتھوں ضرورت سے زیادہ پابندیوں کا سہارہ لینے کو ڈالر کی پوزیشن کو کمزور کرنے اور عمومی طور پر پابندیوں کے نظام کو کمزور کرنے کا ایک اہم عنصر قرار دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ یمنی جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: انصار اللہ
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:علی القحوم نے ٹویٹر پر کہا کہ خطے میں اتحادیوں کی
جون
کیا 2022 کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہے؟
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے اس بیماری کی منتقلی
دسمبر
سلامتی کونسل فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے فوری مداخلت کرے: عرب لیگ
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکریٹریٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا
مئی
کینیڈا کے وزیر اعظم کا پوپ فرانسس سے بہت بڑا مطالبہ
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:کینیڈا میں دو اجتماعی قبروں سےمقامی بچوں کی تقریبا 1000 لاشوں
جون
سعودی اتحاد یمنی تیل اور گیس کی آمدنی کو لوٹ رہا ہے:انصاراللہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:یمنی انصاراللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے سعودی اتحاد
اگست
حماه؛ شہر پر شام کی فوج کا کنٹرول
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی شہر حماه میں صورتحال میں امن کی خبریں آئیں ہیں،
دسمبر
صیہونی جنگی جرائم میں کون سے ممالک شامل ہیں؟ ترک صدر کی زبانی
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مغربی ممالک کی
اکتوبر
6 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی ہیں
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چند ماہ سے دہرے ہندسوں میں رپورٹ ہونے والے
اکتوبر