?️
سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس ریاست کے وزیر اعظم کی طرف سے فوج کے فوجی حکام کو ڈرانے اور صورتحال کی سنگینی کو رائے عامہ سے پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی خبر دی ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اس ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو فوجی حکام کو دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں اور صورتحال کی سنگینی کو رائے عامہ سے چھپا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کو اب معلوم ہوا ہے اسرائیل کہاں جا رہا ہے
اپنی رپورٹ میں صیہونی میڈیا نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کو کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے، جن میں سے ہر ایک حکمران اتحاد کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ صیہونی فوج کا خیال ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ فوج میں اہلیت کا مسئلہ مزید بڑھتا جائے گا۔
ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے صیہونی سکیورٹی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اعلیٰ فوجی افسران پر بار بار حملوں کی اجازت دے کر، نیتن یاہو انہیں فوج کو پہنچنے والے موجودہ نقصان کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس نقصان کی اصل وجہ عدالتی اصلاحات کے خلاف ریزروسٹوں کا احتجاج اور فوج میں خدمت کرنے سے انکار ہے۔
صیہونی چینل 12 نے حکومت کے ایک عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ نیتن یاہو کی جانب فوج نشانے بنانے کا مقصد موجودہ صورتحال کی ذمہ داری اسرائیلی فوج کے کندھوں پر ڈالنے کی کوشش ہے۔
یاد رہے کہ یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں پیش آئی ہے جب عبرانی میڈیا نے صہیونی فوج کے ایک عہدیدار کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ فوج میں افراتفری کی صورت حال کا تسلسل اور اس کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچنے سے تل ابیب کے اہم سکیورٹی منصوبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
صہیونی فوج کے کمانڈروں کا خیال ہے کہ حکمران اتحاد کے وزراء اور ارکان کے پائلٹوں اور فوجی دستوں کے خلاف تنقیدی حملے ان کے درمیان اتحاد کو تباہ کر دیں گے۔
عبرانی زبان کی والہ نیوز سائٹ نے کل اعلان کیا کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ نے ہرٹزی ہالیوی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہنگامی میٹنگ کی۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو اور اس کے وزراء جھوٹے اور مجرم ہیں
یاد رہے کہ یہ ہنگامی اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہوا جب صہیونی فوج کی دھمکیوں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیاریوں میں کمی کی افواہیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔
یہ میٹنگ نیتن یاہو کی کابینہ کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف احتجاج میں ریزرو فورسز کی جانب سے فوج خدمات دینے سے انکار کے باعث بحران کے بڑھنے کے پیش نظر کی گئی۔
مشہور خبریں۔
امریکی سینیٹرز کا روسی اثاثے ضبط کرنے کا منصوبہ
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: دونوں جماعتوں کے امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے ایک
ستمبر
امریکہ یمن پر جارحیت کا ماسٹر مائنڈ ہے: انصار اللہ
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سرکاری ترجمان اور اس
اگست
نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز 30 ہزار سے زائد صیہونیوں نے مقبوضہ بیت
نومبر
ہتھیار کے بدلے الحشد الشعبی منحل کرنے کا مطالبہ،وجہ؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح کے پارلیمانی اتحاد کے رہنماوں میں سے ایک
اگست
اسرائیل کی خصوصی بریگیڈ کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لئے تیاری
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کا شمالی محاذ مکمل انتشار کا شکار ہے
جون
ایلون مسک کی بائیڈن پر کڑی تنقید، وجہ؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام
فروری
لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے تدارک کیلئے ایک بار پھر سائیکلنگ کو فروغ دینے پر زور
?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے
نومبر
ترکی نے چین اور فرانس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورکس کا انکشاف کیا
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فرانس کے
فروری