?️
سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی حکومت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو لندن مدعو کیا ہے جس کا مقصد تعلقات کو گہرا کرنا اور خطے سے سرمایہ کو راغب کرنا ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز اخبار نے جمعہ، 14 جولائی کو خبر دی کہ برطانوی حکومت نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے مقصد سے لندن کے دورے کی دعوت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں احتجاجی ریلی
رشیا ٹوڈے کی نیوز سائٹ نے اس اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ توقع ہے کہ یہ دورہ اکتوبر یا نومبر میں ہوگا لیکن اس سفر کے بارے میں معلومات رکھنے والے افراد میں سے ایک نے بتایا کہ ابھی تک اس سفر کا ایجنڈا طے نہیں کیا گیا ہے۔
ایک اور برطانوی اہلکار نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ برطانوی حکومت نے سعودی ولی عہد کو مدعو کیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک فریقین کے درمیان سفر کی تفصیلات پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ یہ سفر کب ہوگا،اس باخبر ذریعے نے کہا کہ اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ ہمیں اس سفر کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، وقت کا انحصار سعودی عرب پر ہے۔
اس اخبار کے مطابق پچھلے کچھ سالوں میں، سعودی عرب میں انسانی حقوق کے ریکارڈ کے بارے میں خدشات کے باوجود، انگلینڈ نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی اور برطانوی ہتھیاروں سے یمنیوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے:آکسفیم
یاد رہے کہ جس طرح لندن یورپی یونین سے نکلنے کے بعد اب خلیج فارس میں سرمایہ کاری کی تلاش میں ہے اسی طرح سعودی عرب میں انسانی حقوق کے چیلنجز جیسے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے گھناؤنے قتل کی وجہ سے انگلینڈ جیسے مغربی ممالک کے درمیان تعلقات گزشتہ برسوں میں تناؤ کا شکار ہیں لیکن جرمن، امریکی اور فرانسیسی حکام کے دورہ ریاض نے سعودی ولی عہد کے حوالے سے یورپی یونین کے نقطہ نظر میں تبدیلی کے امکان کو تقویت بخشی۔


مشہور خبریں۔
یمن میں ایران کی فوجی موجودگی کبھی نہیں رہی:ایران
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودیوں کے اس دعوے کے
دسمبر
صیہونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کو آگے
مارچ
بائیڈن تیل اور گیس کی تلاش میں ہیں نہ جنگ کی:نصراللہ
?️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے
جولائی
انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد
?️ 10 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا انٹرنیٹ کمپنی میٹا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن
اپریل
بھارتی فوج کی جانب سے سکھوں کے قتل عام کا معاملہ، حریت کانفرنس نے سنگین جرم قرار دے دیا
?️ 6 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج
جون
صیہونی وزیر کا قطر پر الزام
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اس جمعرات کو قطر
جنوری
دمشق اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد حال ہی میں سرکاری دورے پر
اکتوبر
عمران خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ دنوں
مئی