?️
سچ خبریں: قابضین کے خلاف قابل فخر آپریشن طوفان الاقصیٰ کے اچانک آغاز کے ساتھ ہی مقبوضہ اراضی اور جنوبی لبنان میں واقع پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور مزاحمت کی حمایت کی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمتی مجاہدین کے قابل فخر آپریشن طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد مغربی کنارے میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی، 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والے ، غزہ اور جنوبی لبنان میں فلسطینی کیمپوں کے فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی مساجد میں تکبیر کی گونج ؛صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں نے غزہ شہر کی سڑکوں پر جمع ہو کر پورے مقبوضہ فلسطین پر مزاحمتی قوتوں کے راکٹ برسانے پر خوشی کا اظہار کیا
فلسطینیوں نے نعرے لگائے کہ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ کی مزاحمت اپنی طاقت دکھائے۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی سے ملحقہ صیہونی بستیوں سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ فلسطینی غزہ کی پٹی سے ملحقہ بستیوں پر قبضے کے بعد قابض فوج کی ایک ہامر فوجی گاڑی پر جا رہے ہیں اور غاصبانہ صیہونی قابضین کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں مغربی کنارے کے شہر جنین اور وہاں واقع پناہ گزین کیمپ میں مقیم فلسطینی نوجوان غزہ کے مزاحمتی مجاہدین کی طرف سے طوفان الاقصی کے آپریشن کے ردعمل میں سڑکوں پر جمع ہوئے اور تلواریں نیام سے باہر ہیں اور ہم محمد ضیف کی اولاد ہیں جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر غزہ اور مغربی پٹی میں جشن
دوسری جانب غزہ کی پٹی کے اطراف میں موجود مقبوضہ بستیوں سے موصول ہونے والی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق مقبوضہ شہر قدس میں مقیم فلسطینیوں نے القدس کی سڑکوں پر مارچ کیا، آتش بازی کی اور جشن منایا۔
مغربی کنارے کے شہر نابلس کے باشندوں نے طوفان الاقصی آپریشن آغاز کے بعد مارچ کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
صہیونی قصبہ کریات شمونہ ایک بھوت شہر بن چکا ہے
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے ایک سال سے
دسمبر
کیا فس بک نفرت اور تشدد پر مبنی پوسٹس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے؟ اہم انکشاف
?️ 6 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ایک سابق ملازمہ
اکتوبر
داعش دہشت گردوں کا سامرا کو نشانہ بنانے کا منصوبہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا کہ داعش سامرا شہر
دسمبر
9 مئی کے واقعات کے بارے میں رانا ثناءاللہ کا بیان
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ
جولائی
لندن کے ہزاروں شہری مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: ہزاروں برطانوی افراد نے ہفتے کے روز وسطی لندن میں
جون
فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور
?️ 1 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزامات کے
فروری
بحرینی حکومت کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے خلاف بحرینی عوام سراپا احتجاج
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات میں
ستمبر
یوکرین پر حملہ روس کی بہت بڑی غلطی
?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے یوکرین پر روسی حملے
نومبر