کیا صیہونی فوج حماس کو شکست دے سکتی ہے؟ صیہونی فوج کا کیا کہنا ہے؟

صہیونی

?️

سچ خبریں: صہیونی فوج کے آپریشن اور پلاننگ برانچ کے سابق سربراہ میجر جنرل جیورا آئی لینڈ نے اعتراف کیا کہ حماس کی شکست کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم حماس کے جنگجوؤں کو اپنے ڈرونز اور اینٹی آرمر میزائلوں کے ساتھ پہلے سے منصوبہ بند اور پیچیدہ کاروائیاں کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو اپنی فوج کی زمینی طاقت پر کوئی بھروسہ نہیں

صیہونی کمانڈر کا کہنا ہے حماس اپنے افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر دیتی ہے اور کم از کم 80 فیصد زیر زمین انفراسٹرکچر پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے نیز ہماری کاروائیوں پر فورری ردعمل کرنا بھی خوب جانتی ہے۔

آئلینڈ نے کہا کہ غزہ اب بھی دنیا کا سب سے مضبوط قلعہ ہے۔

اسی دوران معاریو اخبار نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسرائیلی افسران نے اعتراف کیا کہ حماس کی افواج کی مہارت اور جنگی طاقت ان کے تصور سے کہیں زیادہ ہے۔

اس اخبار نے فوجی افسران کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی گروہوں کے جنگجو ٹوٹنے اور شکست کے مقام سے بہت دور ہیں اور ان گروہوں نے خود کو زمینی جنگ کے لیے اچھی طرح تیار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: گمشدہ خزانہ ؛ صیہونیوں کی غزہ پر غیر معمولی بمباری کا راز

متذکرہ اخبار نے نشاندہی کی کہ اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ میں صیہونی فوج کے زمینی حملے کے دائرہ کار میں توسیع کی صورت میں فلسطینی جنگجوؤں کی مزاحمت بھی مضبوط ہوگی۔

مشہور خبریں۔

نیٹو دراصل تیسری جنگ عظیم کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے: دمتری میدودف

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور ملک کے

ڈاکٹروں کے بعد اب کشمیری صحافی ہندوتوا حکومت کے نشانے پر

?️ 23 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت میں فرید آباد واقعے اور لال قلعہ دھماکے

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 17 افراد جاں بحق، 20 زخمی

?️ 21 نومبر 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے

صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت زار

?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی تحقیقاتی کمیٹی نے اسرائیلی جیلوں میں قید 37

صہیونی فوج کا ایران پر حملے کرنے کے سلسلہ میں اہم بیان

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں ان کے

ورلڈ کپ میں ایران کی تاریخی جیت پر عرب میڈیا اور شخصیات کا ردعمل

?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس کے عرب صارفین نے ویلز کے

امریکی کانگریس میں ٹرمپ کے داماد سے 6 گھنٹے کے سوال و جواب

?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں:   سابق صدر کے داماد جیرڈ کوشنر 6 جنوری کے واقعات

نوازشریف کو سزا دلوانے والوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی ، جاوید لطیف

?️ 22 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے