کیا شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟

جنگ

?️

سچ خبریں: شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جزیرہ نما کوریا میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جوہری جنگ کا امکان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

کوریا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے اس ملک کی سرحدوں کے قریب امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر سخت تنقید کی اور خبردار کیا کہ سیول اور واشنگٹن کے اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات سے جزیرہ نما کوریا میں جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا ایک نیا تجربہ

شمالی کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی (KCNA) نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ فوجی مشقیں جارحانہ نوعیت کی ہیں اور ان میں امریکی اسٹریٹجک اور جوہری اثاثے اور ہتھیار شامل ہوسکتے ہیں، جس کی وجہ سے ایک بڑی اور غیر معمولی ایٹمی جنگ ہر لمحہ جزیرہ نما کوریا کے قریب تر ہوتی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح افواج اپنے ملک کی خودمختاری اور ہمارے لوگوں کے جینے کے حق کو دہائیوں سے خطرے میں ڈالنے والی دشمن طاقتوں کو دندان شکن جواب دینے کے لیے صحیح وقت کا انتظار کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ الچی فریڈم شیلڈ (UFS) کے عنوان سے سالانہ اور 11 روزہ امریکہ-جنوبی کوریا کی مشقیں مختلف مشقوں کے ساتھ کل پیر کو شروع ہو گئی ہیں جن میں کمپیوٹر اسمولیشن پر مبنی کمانڈ ٹریننگ، بیک وقت فیلڈ ٹریننگ اور شہری دفاع کی مشقیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں اور مہینوں میں شمالی کوریا کی امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور پیانگ یانگ نے سیول اور واشنگٹن کے اشتعال انگیز اقدامات نیز شمالی کوریا کی سرحدوں پر پے در پے مشقوں کے جواب میں اپنے میزائل تجربات میں اضافہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کو کیسے جواب دیا؟

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی شمالی کوریا کے میڈیا نے کہا تھا کہ کوریا کی جنگ کے آغاز کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر، ہزاروں شمالی کوریائی پیانگ یانگ میں جمع ہوئے اور امریکہ سے انتقام لینے کا مطالبہ کیا۔

مشہور خبریں۔

برطانوی اخبار کی فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کے ساتھ خیانت

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: انگلستان میں فلسطین کے حامیوں کے تیسرے مظاہرے ، جس

ہم مزاحمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جہاد اسلامی فلسطین

?️ 20 فروری 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر

بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر رات کے اوقات میں مسافر بسوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

?️ 30 مارچ 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی

ہم نے 10 ممالک میں نئے سفارت کار بھیجے ہیں: طالبان وزیر خارجہ

?️ 5 فروری 2023  سچ خبریں:امیر خان متقی نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں

جمعتہ الوداع اور یوم القدس

?️ 29 اپریل 2022(سچ خبریں)امام خمینی(ر) نے 16 مرداد 1358 شمسی(7 اگست 1979) بمطابق 13

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر

یورپ میں قرآن پاک کے توہین کا نہ رکنے والا سلسلہ،اس بار ڈنمارک میں

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں آزادی اظہار رائے کے بہانے قرآن پاک کی

ٹرمپ کے مشیروں نے نیویارک میں موجود غیر ملکی حکام سے ملاقات کی

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ مشیر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے