?️
سچ خبریں: ایک سینئر عرب تجزیہ کار نے کہا کہ شمالی غزہ میں حماس تحریک کے فعال ہونے سے صہیونی حکام تشویش اور خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور وہ فلسطینیوں کی شمالی غزہ منتقلی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کے عسکری اور اسٹریٹجک تجزیہ کار فائز الدویری نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ غزہ کے وسط میں واقع الشفاء اسپتال کے گرد جھڑپوں کا دوبارہ آغاز اس علاقے میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی گروہوں کے دوبارہ متحرک ہونے کے بعد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں صیہونیوں پر کیا بیت رہی ہے؟صیہونی فوج کی زبانی
الدویری نے اپنے تجزیے میں صیہونی وزیر جنگ کے بیان کی طرف اشارہ کیا جس نے اس علاقے میں حماس کی بیخ کنی کا دعویٰ کیا تھا اور پھر اپنے بیان سے مکر گئے اور کہا کہ بعض مخصوص علاقوں کا تعین کیے بغیر حماس کو تباہ کرنا ممکن نہیں ہے۔
اس عرب تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کے شمالی غزہ میں تنازعات کو کم کرنے کے تیسرے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد حماس نے ایک بار پھر اس علاقے میں اپنی تنظیم کو بحال کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے بتدریج شمال میں اپنا انتظام بحال کر لیا ہے اور یہ مسئلہ اسرائیلی فوج کے لیے تشویش اور خطرے کے احساس کا باعث بنا ہے۔
الدویری نے کہا کہ اسرائیلی فوجی علاقے جحر الدیک سے الرشید اسٹریٹ تک فائر کور استعمال کر رہے ہیں تاکہ مکینوں کو واپس جانے سے روکا جا سکے لیکن یہ القسام بٹالین کو کارروائی کرنے سے نہیں روک سکتا، اس لیے تنازعات ایک بار پھر اس خطے تک پھیل گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ سے صیہونیوں کو کیا ملا ہے؟فوجی تجزیہ کار کی زبانی
انہوں نے کہا کہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے الشفاء اسپتال کا محاصرہ ،بنیادی ڈھانچے اور فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی کے بعد زندگی کے تمام بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اس وقت غزہ شہر کے ارد گرد چار صیہونی بریگیڈ ؛کمانڈو بریگیڈ، بکتر بند بریگیڈ اور چھاتہ بردار، نیز جفعاتی بریگیڈ برسرپیکار ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اس کی قیمت چکائے گا: اردوغان
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آنکارا کو جدید F-35
جنوری
غیر منصفانہ ریزرویشن پالیسی کشمیریوں کے لیے تباہی کا پیش خیمہ ، سجاد لون
?️ 14 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
امریکی سینیٹرز کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا منصوبہ
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے اراکین نے روس کے خلاف نئی معاشی
اپریل
فرانس میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:پولیس کی تلاشی کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے تقریباً
ستمبر
لاعلم نہیں آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے.جاویدلطیف
?️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے
ستمبر
دنیا کے ممالک اسرائیل پر پابندیاں عائد کریں: اقوام متحدہ
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے غزہ کے خصوصی رپورٹر نے اعلان کیا
جولائی
صیہونی جارح حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں اور مقدمہ دائر،کس نے کیا؟
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: میکسیکو اور چلی کے ممالک نے بھی غزہ کی پٹی
جنوری
چین اور مغربی طاقتوں کے مابین کشیدگی، جو بائیڈن نے اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا
?️ 28 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے چین اور مغربی طاقتوں کے
مارچ