?️
سچ خبریں: ایک امریکی عہیدار کا دعویٰ ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں محفوظ علاقے بنانے سے اتفاق کیا ہے جبکہ صیہونی اس سے پہلے بھی کئی بار محفوظ علاقوں پر بمباری کر چکے ہیں۔
المیادین چینل نے این بی سی نیوز نے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں محفوظ علاقے مختص کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے!
یہ بھی پڑھیں: بمباری کے باوجود فلسطینی غزہ کیوں نہیں چھوڑ رہے ہیں؟ امریکی اخبار کی زبانی
یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ صیہونی حکومت نے پہلے بھی غزہ کی پٹی کے علاقوں کو محفوظ قرار دیا تھا لیکن ان علاقوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کی منتقلی کے بعد انہیں نشانہ بنایا۔
صیہونی حکومت کا یہ جرم گذشتہ 2 ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں متعدد بار اسی انداز میں دہرایا گیا۔
مثال کے طور پر دو ہفتے قبل صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال سے اس پٹی کے جنوب کی طرف آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا اور ان کے قافلے پر بمباری کی۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیارے بے گھر یا زخمی فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،اس سے چند روز قبل زخمیوں کے قافلے پر صیہونی حکومت کے حملے میں 75 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: غزہ کی حیرت انگیز زمین
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ زخمیوں کو رفح کراسنگ پر لے جانے والی گاڑیوں پر اسرائیلی فضائی حملے میں 15 افراد شہید اور 60 زخمی ہوئے۔


مشہور خبریں۔
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے صوبے میں انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا
?️ 22 فروری 2023پشاور 🙁سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای
فروری
مقبوضہ کشمیر :بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باعث ذہنی امراض میں مبتلا کشمیریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
?️ 10 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر
اکتوبر
اسلام آباد: ڈی چوک میں احتجاج کرنے والے وکلا واپس روانہ، ریڈ زون کے راستے کھل گئے
?️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج
فروری
صیہونیوں کے ہاتھوں ہزاروں خواتین کا قتل عام : یمنی انصار اللہ کے سربراہ
?️ 11 دسمبر 2025یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہبر عبدالملک الحوثی نے یومِ خواتین اور
دسمبر
41 سال بعد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کانفرنس ہو رہی ہے
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ
دسمبر
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت
?️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نےپی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ
جون
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے
?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں صنعا، ذمار، صعدہ اور
نومبر
غزہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد عالمی امن کو بڑھائے گی؛ ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی
نومبر