کیا بن سلمان نیتن یاہو سے ناراض ہیں؟

ناراض

?️

سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سے سعودی عرب کے ولی عہد کے ناراض ہونے کی خبر دی ہے۔

سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور ریاض کے درمیان جامع مذاکرات جن میں سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا بھی شامل ہے، کی نگرانی کرنے والے سعودی حکام نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام کی انگلی اٹھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے تین چیلنجز

ان عہدے داروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو فلسطینی فریق کو رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ہے اور سعودی عرب کسی بنیاد پرست کابینہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔

اسی دوران صیہونی ٹی وی چینل 12 نے اپنی نیوز ویب سائٹ پر اس کا تذکرہ کیا اور کہا کہ امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے فعال سفارت کاری کے ذریعے اسرائیل کے فائدے کے لیے علاقائی ترقی کو تقویت دینے کے لیے پرعزم رہے گا۔

عبرانی زبان کے اس میڈیا نے واضح کیا کہ محمد بن سلمان، سعودی عرب کے ولی عہد، نیتن یاہو سے ناراض ہیں کیونکہ وہ سعودی عرب کی طرف سے تجویز کردہ شرائط کے ساتھ بات چیت کرنے اور مسئلہ فلسطین کے حل پر کاربند رہنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

اس بنا پر سعودی حکام نے اعلان کیا کہ دو ریاستی حل اور سعودی ایٹمی پروگرام پر معاہدہ معاہدے کی اہم شرائط میں سے ہیں،تاہم امریکی ریاض کی شرائط کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بن سلمان اس کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی شرطیں؟

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شریک ان عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا مفت یا معمولی قیمت پر نہیں ہو گا۔

قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سیاسی حکمت عملی سعودی عرب سے بالکل مختلف ہے،اگر سعودی عرب بلا معاوضہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتا تو وہ متحدہ عرب امارات اور بحرین سے پہلے ابراہیم معاہدے میں شامل ہو جاتا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں توانائی، غذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے سبب غربت میں اضافہ

?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک

امریکہ اور روس کے مابین حالات کشیدہ، روس نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

?️ 18 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر کی

دمشق اور مقبوضہ جولان میں شام کی آزادی کا جشن

?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: آج 17اپریل شام کی رخصتی یا یوم آزادی کی 76ویں سالگرہ

آئی ایم ایف کا صنعتوں کے بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی پر بھاری ٹیکس لگانے کا مطالبہ

?️ 6 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے اہم ساختی بینچ مارک

فرانس میں سیاسی بحران نے عوام اور سیاستدانوں کے درمیان اختلافات کو آشکار کر دیا

?️ 8 ستمبر 2025فرانس میں سیاسی بحران نے عوام اور سیاستدانوں کے درمیان اختلافات کو

صہیونی کابینہ کی مقبولیت میں کمی

?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے غزہ کی جنگ کی دلدل میں دھنسنے

احسن اقبال پاکستان اولمپکس کے سربراہ پر برس پڑے ‘مزید تذلیل قابل قبول نہیں’

?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایشین گیمز میں

توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی تحریک انصاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے