کیا ایران امریکہ جنگ ہو سکتی ہے؟امریکی صدر کا کیا کہنا ہے؟

امریکہ

?️

سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے ساتھ تنازعات سے گریز کرتا ہے اور ہم ایران کے ساتھ بھی جنگ نہیں چاہتے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست پنسلوانیا کے دورے کے دوران دعویٰ کیا کہ میں تہران کو اپنا پیغام پہلے ہی پہنچا چکا ہوں، وہ جانتے ہیں کہ انہیں تباہ کن اقدام نہیں کرنا چاہیے، میری رائے میں اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے ساتھ تنازعات سے گریز کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ جنگ ​​کے خواہاں بھی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی حل تلاش کر رہا ہے؟

بائیڈن نے امریکی-برطانوی اتحاد کی طرف سے یمن پر حالیہ بمباری کے بارے میں بھی کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں ان حملوں کے دوران کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔

اس کے ساتھ ہی بائیڈن نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ اگر یمنی افواج بحیرہ احمر میں پیش قدمی جاری رکھتی ہیں اور بین الاقوامی جہاز رانی اور عالمی تجارت کے لیے خطرہ بنتی ہیں تو ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ انہیں دوبارہ نشانہ بنائیں گے۔

امریکہ کے صدر جنہوں نے اس سے پہلے یمن کے انصار اللہ گروپ کا نام دہشت گرد گروہوں کی امریکی فہرست سے نکال دیا تھا لیکن اپنے سابقہ ​​اقدام کے برعکس، نے دعویٰ کیا کہ میرے خیال میں یہ ایک دہشت گرد گروہ ہے۔

بائیڈن کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب ہفتے کی صبح یمن کے دارالحکومت پر امریکی-برطانوی اتحاد نے بمباری کی جہاں ابتدائی معلومات میں صنعاء کے ہوائی اڈے اور اس کے اطراف میں فضائی حملوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں ایک خوفناک دھماکے کی آواز سنی گئی۔

انصار اللہ سے وابستہ المسیرہ چینل نے خبر دی ہے کہ امریکی برطانوی دشمن نے دارالحکومت صنعا کو متعدد حملوں میں نشانہ بنایا۔

اس دوران صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور الدیلمی بیس پر فضائی حملوں یا میزائل حملوں کے بارے میں معلومات شائع کی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں المیادین نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب الدیلمی بیس پر فضائی حملوں کی اطلاع ہے۔

سی این این نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے یمن پر دوبارہ بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے یمن کے اندر مزید حملے کیے ہیں اور اس بار ایک ریڈار سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے،امریکی اہلکار کے مطابق یمن میں نئے حملوں میں یمنیوں کے زیر استعمال ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ میں کمی: عطوان

خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے یمن میں ایک اور حملہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں نئے امریکی حملے کا ہدف ایک ایسا ہدف تھا جسے خطرہ سمجھا جاتا تھا۔

این بی سی نیوز نے بھی لکھا ہے کہ یمن پر نیا حملہ امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز سے کیا گیا، تاہم ابتدائی رپورٹ میں اس جہاز کا نام نہیں بتایا گیا۔

مشہور خبریں۔

مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف

?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

ایران کے ساتھ معاہدہ کریں گے لیکن ان کے منجمد اثاثے آزاد نہیں کریں گے: ٹرمپ

?️ 4 جون 2026سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے باخبر ذرائع کے حوالے

نسلی امتیاز ملک کے لئے ایک بڑی مشکل

?️ 30 جون 2023سچ خبریں:مون ماؤتھ یونیورسٹی کے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ

مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے، وزیراعظم

?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ

صہیونی حکومت مکہ معاہدے سے کیوں ناراض ہے؟

?️ 11 اگست 2026سچ خبریں:مکہ معاہدہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان علاقائی تعاون

ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے

عراق میں داعش کا ایک اہم سرغنہ گرفتار

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی فورسز نے شمالی عراق میں داعشی دہشت گرد تنظیم

ایران نے اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا، نتین یاہو کو برطرف کیا جائے:سابق صیہونی وزیراعظم

?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:سابق صیہونی وزیرِاعظم ایہود اولمرت نے ایران کے میزائل حملوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے