?️
سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا کہ وہ امریکی صدر کے خاندان کے افراد کے کرپشن کیس کے حوالے سے ان کا مواخذہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر کیون میکارتی نے کل (پیر) فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان اس ملک کےے صدر جو بائیڈن کے بیرون ملک ان کے خاندان کے افراد کی بدعنوانی کے منصوبے کے معاملے کے سلسلے میں ان کا مواخذہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن خاندان کی کرپشن کی نئی تفصیلات
امریکی ایوان نمائندگان کے ریپبلکن اسپیکر نے مزید کہا کہ انتخابی مہم کے دوران بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی کاروبار اور کام کے بارے میں بات نہیں کی نیز ان کے خاندان کو چین سے ایک ڈالر بھی نہیں ملا۔
اس سلسلے میں میک کارتی نے کہا کہ ہم نے ثابت کیا ہے کہ یہ سچ نہیں ہے… یہ معاملہ مواخذے تک جائے گا جس سے کانگریس کو دیگر ضروری معلومات حاصل کرنے کا زیادہ اختیار ملے گا۔
میکارتی نے یہ بھی کہا کہ بائیڈن وہ طریقے استعمال کر رہے ہیں جو سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن کے دور میں استعمال کیے گئے تھے اس لحاظ سے کہ بائیڈن حکومت کو اپنے خاندان کے مفادات میں ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور کانگریس کو ان اقدامات کی نگرانی کرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔
مزید پڑھیں: بائیڈن کے خاندان کا حقیقی چہرہ
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سینیٹ کے ریپبلکن چک گراسلے نے ایف بی آئی کی ایک اندرونی دستاویز جاری کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ جو بائیڈن غیر ملکی جماعتوں سے رشوت وصول کرنے کی ایک غیر قانونی سکیم میں ملوث تھے۔


مشہور خبریں۔
بانی پی ٹی آئی کو صحت کے ایشوز کی وجہ سے کہیں اور منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں، رانا ثنااللہ
?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا
جنوری
اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کی لاکھوں ڈالر کی امداد دینے سے انکار
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پچھلے سال
جولائی
شمالی فلسطین میں جنگ بندی کے ایک سال بعد بھی بحران برقرار
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: عبری اخبار اسرائیل ھیوم نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کے
نومبر
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 27 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکش
جون
ٹرمپ کی جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کی تردید
?️ 3 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کے کیس
فروری
امریکی کمپنی کا افغان بلاک کے اثاثوں سے معاوضہ کا مطالبہ
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: واشنگٹن، ڈی سی میں قائم بین الاقوامی لاء فرم ہوگن
جنوری
ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس ، پرویز الٰہی پر فرد جرم کیلئے 7جنوری کی تاریخ مقرر
?️ 20 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن
دسمبر
سعودی صیہونی تعلقات کے بارے میں صیہونی حکام کیا کہتے ہیں؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی کنیسٹ کے خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے چیئرمین
اگست