🗓️
سچ خبریں: عراق کی بدر تنظیم کے ایک رہنما نے کہا کہ شام اور عراق کی سرحدوں میں امریکی فوج کی کاروائیاں ایک وہم ہے اور یہ کہ ملک اپنی کمزور حالت میں ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی بدر تنظیم کے رہنماؤں میں سے ایک محمد الجویبراوی نے اس بات پر زور دیا کہ شام کے اندر اور عراق کی سرحدوں کے قریب امریکہ کی کاروائیاں ایک فریب کارانہ چال ہیں جس کا مقصد خطہ میں اور شام میں اپنی موجودگی کو باقی رکھناہے۔
یہ بھی پڑھیں: الحشد الشعبی امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر
انہوں نے مزید کہا کہ بعض سیٹلائٹ چینل اور سوشل میڈیا پر امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت کی تصاویر اور کلپس کی اشاعت صرف خطے میں امریکہ کی موجودگی کو باقی رکھنے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔
الجویبراوی نے کہا کہ اس نقل و حرکت کا ایک مقصد عراقی حکومت پر الحشد الشعبی فورسز کے بجٹ کے حوالے سے دباؤ ڈالنا ہے جسے پارلیمنٹ نے منظور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحشد الشعبی فورسز پر حملہ کرنے کے امریکہ کے ارادے کا مفروضہ ناکام ہو جائے گا کیونکہ یہ افواج ہتھیاروں کے لحاظ سے بہترین حالت میں ہیں اور ان کے پاس ایسے جدید ہتھیار ہیں جو کسی بھی حملے کو بے اثر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی کمزور ترین حالت میں ہے اور فوجی طور پر کبھی کوئی خطرہ مول نہیں لے سکے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عراقی فتح اتحاد کے سینئر رکن محمود الحیانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکی فوجی نقل و حرکت بغداد میں موجودہ حکومت کے لیے بحران پیدا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے، کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد امریکیوں کو نکال باہر کرنے کے لیے ہے جس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔
المعلومہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ تناظر کی بنیاد پر یہ اقدامات شام میں امریکہ اور روس کے درمیان جنگ کی راہ ہموار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ عراق میں کیا کر رہا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ افواج کی نقل و حرکت اور منتقلی کے حوالے سے واشنگٹن کے بیانات بے بنیاد ہیں جو امریکہ اور عراق کے درمیان سکیورٹی اور اسٹریٹجک معاہدوں سے متصادم ہیں نیز واشنگٹن کے فوجی اقدامات موجودہ عراقی حکومت کے خلاف بحران پیدا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونی اعلی فوجی افسر ہلاک
🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ
اکتوبر
صدر رئیسی کی شہادت، پاک ایران تعلقات کا مستقبل؟
🗓️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین
مئی
فلسطینیوں کا صہیونی اسپتال کے سامنے مظاہرہ
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے حامیوں نے صیہونی جیل میں قید فلسیطی شہری
اگست
امریکہ میں اسلامو فوبیا عروج پر
🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں ایک بار پھر اسلام دشمنی دیکھنے کو ملی جس
دسمبر
شاہ سلمان کا ایران اور دنیا کے بارے میں بیان
🗓️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مختلف عالمی مسائل
اکتوبر
عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:عثمان بزدار
🗓️ 29 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام
مارچ
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملک کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال
🗓️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف
اپریل
اسرائیل حیران ہے کہ کرے کیا ؟
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے
اکتوبر