کیا امریکہ بھی صیہونیوں کا ساتھ چھوڑ رہا ہے؟!

امریکہ

?️

سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے صیہونی حکومت کو بھیجی جانے والی گولہ بارود کی کھیپ کو روک دیا ہے!

Axios نیوز ویب سائٹ نے صیہونی حکومت کے 2 اہلکاروں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے صیہونی حکومت کو گولہ بارود کی کھیپ کی منتقلی روک دی۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بارے میں امریکہ کو پیغام

Axios نے صیہونی حکومت کے نامعلوم اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو امریکی ساختہ گولہ بارود کی ترسیل روک دی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود بھیجنا بند کیا ہے۔

Axios کے مطابق صیہونی حکام کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے صیہونی کابینہ کے اندر شدید تحفظات پیدا کیے ہیں اور حکام کو یہ سمجھنے کے لیے جدوجہد کرنے پر مجبور کر دیا ہے کہ مذکورہ کارگو کیوں نہیں بھیجا گیا۔

اس نیوز ویب سائٹ نے مزید کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کو اسرائیل کی حمایت کے مخالف امریکیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، یاد رہے کہ فروری میں امریکی حکومت نے اسرائیل سے کہا کہ وہ اس بات کی ضمانت دے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج بین الاقوامی قوانین کے مطابق امریکی ساختہ ہتھیار استعمال کرتی ہیں!

مزید پڑھیں: امریکہ نے حماس کے رہنماؤں کے بارے میں قطر سے کیا مطالبہ کیا ہے؟

قابل ذکر ہے کہ امریکی میڈیا کی کوشش ہے کہ وہ اسرائیل کے بچوں کو قتل کرنے والی حکومت کے مسلسل جرائم میں ملوث ہونے سے امریکہ کو بری قرار دے جبکہ واشنگٹن میں اعلیٰ حکام نے بارہا اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ تل ابیب کو جامع مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

دارخوین تنصیب پر امریکی حملے کے بعد ایران کا گروسی کو خط

?️ 21 جولائی 2026سچ خبریں: ویانا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں

الیکشن کمیشن نے غلطی تسلیم کر لی

?️ 15 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ میں ووٹر لسٹوں میں غلطی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین

وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز

?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان

پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پہنچ گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ

?️ 26 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے آنے والا پاکستان تحریک انصاف کا

فضل الرحمان کی ایرانی سفیر سے ملاقات، خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس

?️ 3 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ایرانی

جدہ میں آرامکو کی تنصیبات تقریباً مکمل طور پر جل چکی ہے: المیادین

?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں:  المیادین نے ہفتہ کی صبح جدہ میں آرامکو آئل ریفائنری

کورونا وائرس پھر سے پیھلنے لگا

?️ 3 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے

اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائیکورٹ نے موٹرویز پر کھجور کے درخت لگانے سے روک دیا

?️ 26 جنوری 2024لاہور : (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے