?️
سچ خبریں:پینٹاگون کے اس اعلان کے بعد کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء میں سست روی کا امکان ہے ، ایسا لگتا ہے کہ انخلاء رک گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) افغانستان سے امریکی فوجیوں کا باضابطہ انخلا شروع ہونے کے بعد سے ہفتہ وار اس سلسلہ میں تفصیلات جاری کرتا رہا ہے تاہم آخری دو بیانات سے انخلا کرنے والے فوجیوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، گذشتہ دو بیانات میں سینٹکام نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کے مکمل انخلا کے عمل کا 50 فیصد سے زیادہ عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ نئے بیان میں فوج کی تعداد میں اضافہ کیے بغی اور پچھلے ہی اعدادوشمار کا ذکر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ زیادہ انخلا کے عمل کا50 فیصد سے زیادہ حصہ انجام پاچکا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ امریکہ طالبان کی پیش قدمی اور افغانستان میں عدم تحفظ کی وجہ سے افغانستان سے انخلا کو سست کرسکتا ہے، کربی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو بائیڈن کی افغانستان سے تمام امریکی فوجوں کے انخلا کے لئے آخری تاریخ11 ستمبر اپنی جگہ برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی رک گئی ہے کیونکہ حالیہ ہفتوں میں طالبان کے حملے غیر معمولی حد تک بڑھ چکے ہیں اور وہ تیزی کے ساتھ یکے بعد دیگرے افغانستان کے شہروں پر قبضہ کر رہے ہیں جس کو لے کر افغان حکومت میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔
مشہور خبریں۔
شام میں امریکہ کی موجودگی دمشق اور ماسکو کے لئے درد سر
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: لبنانی محقق اور مصنف ڈاکٹر ہادی رزق نے کہا
اکتوبر
اگلے سال سے جنگ کے معاشی نتائج دیکھنے میں آینگے
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
عمران خان کا وکلا برادری پر عوامی حقوق کیلئے تحریک چلانے پر زور
?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے
نومبر
کورونا وائرس سے مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں مزید 63 افراد کورونا وائرس جیسی
ستمبر
مشرق وسطیٰ کے بحران کو حل کرنے کے لیے پیوٹن کے خیالات
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی شام والڈائی بین
نومبر
وہابیت کے خلاف مصری مذہبی ادارے کا متنازع سیٹ
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:مصر میں فتویٰ جاری کرنے کی ذمہ دار تنظیم نے فیس
مارچ
صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد، دوسرے کیس میں گرفتاری پر انکوائری کا حکم
?️ 28 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک
مارچ
پاکستانی طلبا نے ’اے آئی ٹیکنالوجی کے موثر استعمال‘ پر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
?️ 27 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا
جون