?️
سچ خبریں:اسرائیل میں اہم پارلیمانی انتخابات کے موقع پر وہائٹ ہاؤس سے بنیامین نیتن یاہو کے سب سے اہم اتحادی کی رخصتی سے صیہونی وزیر اعظم کو شدید دھچکا لگا ہے دریں اثناء ان کی سیاسی منزل مقصود بدعنوانی کے الزامات کے باعث خطرے میں پڑ گئی ہے۔
بجٹ پر اختلاف رائے اور پارلیمنٹ کی تحلیل کے سبب اسرائیلی اتحادی حکومت کا خاتمہ ، مارچ کے مہینے میں ہونے والے انتخابات ، لیکوڈ میں داخلی تقسیم اور وزیر اعظم کے سامنے بدعنوانی سے متعلق سماعتوں کی وجہ سے سیاسی میدان میں بنیامین نیتن یاہو کی آخری موجودگی سمجھا جا رہا ہے، مسٹر نیتن یاہو دو سالوں میں اپنی چوتھی انتخابی مہم کے لئے اس حالت میں تیاری کرنے والے ہیں کہ لیکوڈ پارٹی کے ممبروں کے درمیان ان کی کارکردگی کے بارے میں اختلافات غیر معمولی سطح پر بڑھ گئے ، اس کے علاوہ مغربی کنارے کے حصوں کو صیہونی علاقوں میں جوڑنے اور شہری ترقی سمیت ان کے توسیع طلبانہ منصوبے دکھائی دےرہے ہیں لیکن ان سب سے بڑھ کر ان کے بہترین دوست اور حلیف ڈونلڈ ٹرمپ بھی نہیں ہیں جو ان کی حمایت کریں گے ۔
یادرہے کہ 23 مارچ کے انتخابات کے نتائج نیتن یاہو کے لئے بہت اہم ہیں کیونکہ اگر وہ اپنے ملک کی اگلی حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہے تو بدعنوانی کے ممکنہ الزامات اور عدالت میں سزا سنائے جانے کے سبب انھیں جیل بھیج دیا جاسکتا ہے، ایک ایسا مسئلہ جو ان کے سیاسی کیریئر پر خاتمہ کی مہر لگا سکتا ہے، اگرچہ کچھ سروے کے نتائج اسرائیل میں آئندہ پارلیمانی انتخابات میں لیکوڈپارٹی کی فتح کی نشاندہی کرتے ہیں لیکن حکومت سازی کی کامیابی اس ریاست میں ابھی بھی بحث و قیاس آرائیوں کا باعث ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے دائیں اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے مابین روایتی جھگڑوں کے علاوہ نیتن یاھو کو اب دائیں بازو کی جماعتوں کے اندربھی اپنے نئے سیاسی حریفوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی مدد کا منصوبہ لغو
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان یوکرین کو مزید امداد
نومبر
ڈیلرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی مسترد کردی
?️ 26 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
اپریل
صاف پانی اسکینڈل میں شہباز شریف کے ساتح بیٹی اور داماد ہوئے اشتہاری
?️ 8 مارچ 2021لاہور {سچ خبریں} احتساب عدالت کے تحریری حکم کے مطابق شہباز شریف
مارچ
رانا شمیم کیس پرشریف فیملی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے: فواد چوہدری
?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب
جنوری
PPP اور PTI ارکان میں ہاتھا پائی اور دھکہ مکی
?️ 26 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان
فروری
آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہو سکتی ہے، آئینی بینچ کے ججز ٹرانسفر کیس میں ریمارکس
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
مئی
ہیرس نے ایران کے خلاف اسرائیل کو مضبوط کرنے پر زور دیا
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: جان مرشیمر جو کہ ایک معروف حکمت عملی کے ماہر ہیں،
اگست
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟صیہونی اپوزیشن رہنما کی زبانی
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے انکشاف کیا ہے
دسمبر