کویت میں امریکی سفارت خانے کے ایک کارکن کی خودکشی

امریکی

?️

القبس اخبار نے کویت میں امریکی سفارت خانے میں سکیورٹی اہلکار کی خودکشی کی اطلاع دی ہے۔
کویت کے اخبار القبس نے اس ملک میں امریکی سفارت خانے میں تعینات سکیورٹی اہلکارکی خودکشی کی اطلاع دی ہے، اخبار کے مطابق کویت کی سکیورٹی فورسز کو ہفتے کی صبح بیان علاقہ میں واقع امریکی سفارت خانے کی عمارت میں خودکشی کی اطلاع ملی تھی اورجب سکیورٹی اہلکار سفارت خانے کے ہیڈ کوارٹر گئے تو انہیں باتھ روم کے اندر سفارتخانے کے سکیورٹی عملے میں سے ایک اہلکار کی لاش ملی۔

ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افسروں کو اس شخص کے سر میں گولی اور اس کے پاس پستول ملا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ شخص 44 سالہ ہندوستانی ملازم تھا اور اس کی لاش  کو موت کی وجہ اور وقت کا تعین کرنے کے لئے فرانزک لیب میں لے جایا گیا ہے،تاہم اس کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اورنہ ہی کویتی اور امریکی حکام نے اس پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بیرون ملک امریکی سفارتکاروں کے درمیان غیر معمولی واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ حال ہی میں ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ کیوبا اور دیگر کئی ممالک میں امریکی سفارتکار مرموز دماغی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جبکہ آئے دن متعدد ممالک سے امریکی سفارتی کارکنوں کی خود کشی یا قتل کی خبریں آتی رہتی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بے گناہ افراد پر ظلم اپنا اثر ضرور دکھاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

کینیڈا نے بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا

عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے، عمران خان

?️ 4 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  کے بانی وسابق وزیراعظم عمران خان

مزاحمتی تحریک کے ہتھیار کیا کر رہے ہیں اور صیہونیوں کی حالت زار؛ سید حسن نصراللہ کی زبانی

?️ 3 جون 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل، سید حسن نصر اللہ نے کہا

ترکی میں KFC  کا دیوالیہ؛ وجہ؟

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جاری عالمی بائیکاٹ

سیکیورٹی فورسز کی باغ میں کارروائی، رنگ لیڈر عزیزالرحمٰن سمیت 4 خوارج ہلاک

?️ 25 جنوری 2025ضلع خیبر: (سچ خبریں) ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز

مزید فلسطین نواز طلباء کے ویزے منسوخ ؛ٹرمپ انتظامیہ کا شاہکار 

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ داخلہ نے کولمبیا یونیورسٹی کے چار غیر ملکی

اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے شام کی سرزمین پر غاصب صیہونی

تہران اور دیگر مماک کے چھ شہروں میں اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کا اجلاس

?️ 29 جون 2021سچ خبریں:اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کی جنرل اسمبلی کے دسویں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے