?️
سچ خبریں:کویتی خواتین نے بھارتی ریاست کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی عائد کیے جانے کے خلاف کویت سٹی میں ہندوستانی سفارخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے کویتی خواتین نے بھارت کی باپردہ مسلمان خواتین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق مظاہرین خواتین نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگائے جانے کے خلاف شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے۔
مظاہرہ کرنے والی کویتی خواتین کا کہنا ہے کہ حجاب پہننا حق ہے، حجاب پہننے والی خواتین کی تذلیل افسوس ناک ہے،واضح رہے کہ بھارت کی ریاست کرناٹک سمیت کئی ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں طالبات کے لیے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد پورے بھارت میں حجاب کی اس پابندی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور اب عالمی سطح بھی اس اقدام کی مذمت کی جارہی ہے جبکہ دنیا بھر کے کئی ملکوں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں اور ہندوستانی حکومت کو اس فیصلہ کو واپس لینے پر زور دیا جارہا ہے۔
تاہم ہندوستانی حکومت نے ابھی تک کوئی بھی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی فیصلہ واپس لیا ہےجبکہ کہا جارہا ہے کہ اس اقدام سے فرقہ واریت کو ہوا ملتی ہے اور ا س ملک میں کبھی بھی تنازع کھڑا ہوسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
فوج بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔
?️ 7 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی
جولائی
بحرینی قیدیوں کی حالت زار
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کے ایک اورسیاسی قیدی کی شہادت اس ملک میں بڑے
اپریل
امریکی ہتھیار غزہ میں کہاں کہاں استعمال ہوتے ہیں؟امریکی میڈیا کا اعتراف
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی چینل نے غزہ میں ایک اسکول پر اسرائیلی
جون
امریکی بالادستی کیسے مٹی میں ملنے والی ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیتے ہوئے
جنوری
AI بنا امریکی حکام کے کے لیے درد سر
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک نامعلوم شخص نے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے
جولائی
راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ راست سے
فروری
کیوبا کے صدر کا صیہونیوں کے بارے میں اظہارخیال
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: کیوبا کے صدر نے مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار
مارچ
ملک میں تمام امتحان منسوخ کر دئے:وزیر تعلیم
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈاکٹر فیصل سلطان
اپریل