?️
سچ خبریں:امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا کہ اس ایجنسی کے جائزے کے مطابق، امکان ہے کہ چین کے شہر ووہان میں لبارٹری سے لیک ہونے والے مواد کے نتیجے میں کووِڈ 19 کی وبا پھیلی۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کا کہنا ہے کہ اس ایجنسی کے اندازوں کے مطابق چینی شہر ووہان کی ایک لبارٹری میں ممکنہ حادثہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ بنا۔
یاد رہے کہ کرسٹوفر رے کا یہ بیان وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی حالیہ ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں اس اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمہ توانائی کے تخمینے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اس وبا کی ابتدا چین میں لیبارٹری سے غیر ارادی لیکن کی وجہ سے ہوئی ۔
اخبار کے مطابق ، ایک امریکی قومی انٹیلی جنس پینل سمیت چار تنظیمیں اب بھی یہ مانتی ہیں کہ یہ وبا غالباً قدرتی ٹرانسمیشن کا نتیجہ تھی جبکہ دو تنظیمیں ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہیں۔
یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی حکومت ابھی تک وبائی مرض کی ابتدا کے بارے میں کسی حتمی نتیجے اور اتفاق رائے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔
واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے اس بارے میں وال اسٹریٹ جرنل کے مطالبے کے جواب میں عالمی ادارہ صحت اور بیجنگ کی مشترکہ رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں اس وبا کا ماخذ قدرتی قرار دیا گیا،قابل ذکر ہے کہ رے نے مزید کہا کہ وہ تشخیص کی تفصیلات جاری نہیں کر سکتے کیونکہ ڈیٹا کی درجہ بندی کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
قاہرہ شام کے ساتھ اتحاد اور استحکام کا خواہاں
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن نے مصر
اگست
پورا امارات ہماری زد میں،آنے والے حملے سعودیوں کے لیے دردناک ہوں گے:انصاراللہ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے کہا کہ
مارچ
ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہیں:عراق
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:بحرین کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقی وزیر خارجہ
نومبر
خالد بن سلمان کا سعودی سیاست سے غایب ہونے کا راز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:سعودی سوشل صارفین نےسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور اس
اگست
پاکستان پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو مہنگی پڑے گی۔ خواجہ آصف
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
مئی
صیہونی وزارتِ جنگ کی خفیہ کمپنی پر سائبر حملہ؛ حساس عسکری منصوبے منظر عام پر
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:الجبهة الإسناد السیبرانیة سائبر گروپ نے صیہونی وزارتِ جنگ کی خفیہ
اکتوبر
صیہونیوں کو ناکوں چنے چبوا دیں گے:حماس
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد
ستمبر
مظلوم یمنی عوام کی آواز دنیا تک پہنچنی چاہیے:یمنی وزیر خارجہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف نےاس ملک میں انسانی حقوق
فروری